پاکستان میں اگلے برس افراط زر 12فیصد اور شرح سود 16فیصد ہو جائے گی۔ ریٹنگ ایجنسی فیچ
لندن (پاک ترک نیوز)
معروف ریٹنگ ایجنسی فیچ ریٹنگز نے پاکستان کے حوالے سے اپنے شماریاتی تجزیے میں کہا ہے کہ معاشی بحران کا شکار ملک میں آنے والے مالی سال 2024-25میں افراط زر کی شرح 12 فیصد رہے گی۔ جبکہ سود کی بنیادی شرح میں بھی کمی آئے گی۔
جیسا کہ پاکستان ایک نئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ایسے میں فیچ ریٹنگ کی پیش گوئی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)چار سالوں میں پہلی بار گزشتہ ہفتے ایک متوقع اقدام میں اپنی…