براؤزنگ ٹیگ

#flight

جون کے مہینے میں استنبول یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈا بن گیا۔اے سی آئی 

برسلز (پاک ترک نیوز) استنبول کے ہوائی اڈے نے جون کے مہینے میں پورے یورپ میں سب سے زیادہ مسافروں کی آمدورفت دیکھی۔ اور اس ایک ماہ کے دوران 6 ملین مسافروں کا استقبال کیا۔ یورپی ہوائی اڈوں کی تجارتی ایسوسی ایشن(اے سی آئی یورپ) کی جانب سے گذشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسافروں کی آمدورفت اس کی وبائی مرض کے بعد اب معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے ۔اور اس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 115.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔  اعداد و شمار کے مطابق جون 2022 میں استنبول ایئرپورٹ سے 5.996 ملین مسافر…

ترکی کے ہوائی اڈوں نے 2021میں مسافروں کی ریکارڈکو سفری سہولتیں مہیا کیں

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے ہوائی اڈوں نے گذشتہ سال کے دوران ریکارڈ تعداد میں مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کیںاور ساتھ ہی اندرون و بیرون ملک پروازوں کی ریکارڈ تعداد کوہینڈل کیا۔ بدھ کے روزترکی کی فضائی سفری اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، ترکی کے ہوائی اڈوں نے 2021 میں 128.3 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔ اور یہ تعداد 2020 میں ریکارڈ کی گئی 81.7 ملین سے 57 فیصد زیادہ ہے۔ اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی جنرل ڈائریکٹوریٹ (ڈی ایچ ایم آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 68.5 ملین…

مائیک ٹائی سن نے جہاز کو باکسنگ رنگ بنا لیا

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) معروف سابق عالمی باکسر مائیک ٹائی سن نے جہاز کو باکسنگ رنگ بنا لیا ۔ دوران پرواز مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ مائیک ٹائی سن اور مسافر کے درمیان جھگڑا امریکی شہر فرانسسکو سے فلوریڈا جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا ۔ https://twitter.com/TMZ/status/1517251495242002432 ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مائیک ٹائسن مسافر کو مُکے مار رہے ہیں جب کہ ایک اور مسافر سابق امریکی باکسر کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس حوالے سے سابق باکسر کے ترجمان…

خلائی سفر پر جانے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) خلائی سفر کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری رچرڈ برینسن کی خلائی سیاحت کی کمپنی ورجن گلیکٹک نے دوبارہ خلائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے ۔ کمپنی ورجن گلیکٹک ایک ٹکٹ 4لاکھ 50ہزار ڈالر رکھی ہے جبکہ خلائی سفر کے خواہشمند افراد کو ایڈوانس کی مد میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ایڈوانس میں جمع کروانے ہوں گے اور ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام پر نیو میکسیکو پر قائم سٹیس پورٹ سے پہلی بار ادائیگی کرنیوالے افراد کو خلا…

پاکستان سول ایوی ایشن پرعائد عالمی پابندیاں ختم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکائو) نے مراسلہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( اکاؤ) کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ اعتراض اُٹھانے سے پاکستان کی سول ایوی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More