براؤزنگ ٹیگ

#flood

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔22 سے 26 جولائی کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جو آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔ 22 سے26جولائی کےدوران کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہیں جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب ،خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے…

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکہ موسمیات کی جانب سے کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے…

راولپنڈی ،گولڑہ موڑ پر موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے 12افراد جاں بحق

راولپنڈ ی (پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث 12افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرنے سے 12مزدور جاں بحق ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور11 فٹ اونچی تھی جس کے ساتھ پل کی تعمیر کے سلسلے میں موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، اس دوران دیوار ان پر گر گئی۔ اب تک لائی جانے…

بھارت میں سیلا ب سے چار روز میں ہلاکتیں 100سے تجاوزکر گئیں

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں سیلاب سے چار روز میں ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئیں ۔ سیلابی ریلا نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر، اسمبلی ہال اور سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ بھارتی دارالحکومت میں سرکاری سرگرمیاں اور معمولاتِ زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ بھارت بھر میں چار روز سے ہونے والی بارشوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔ مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجی سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جن کی لاشیں مل گئیں۔ بھارت دارالحکومت نئی دہلی میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح…

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کا آغاز 13جولائی سے ہو گا

اسلام آبا د (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے سپیل کا آغاز 13جولائی سے ہو گا جو کہ 17جولائی تک جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کردیا۔ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی۔ مون سون کا یہ سلسلہ 14 جولائی تک مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ 14 جولائی کو مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی داخل ہوگا۔…

سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دنیا وعدے پورے کرے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی برادری شرم الشیخ کاپ27میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ مختلف مسائل کے باعث ان ممالک کی ترقی میں خلل پڑا ہے، عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سیلاب جیسی آفات کا سامنا رہا، سیلاب کے باعث پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی…

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالرز مالی اعانت کی منظوری

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرز مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کیلئے منظور کی گئی ہے۔2022ء میں صوبہ میں سیلاب سے ہوئی تباہی کے ازالے کیلئے فنڈز دیے گئے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع میں پانی کی فراہمی، دیہی سڑکوں اور زراعت کے منصوبوں پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے، مزید برآں موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کی استعداد بہتر کرنے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 21کروڑ30لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کو 21کروڑ 30لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری فنڈز بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ضروری سروسز میں بہتری کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے خرچ ہوگی۔

اٹلی ،طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9افراد ہلاک ،فارمولا ون ریس بھی منسوخ

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونے ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کردی گئی۔ اٹلی کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پانی میں گھرے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفانی بارشوں اورسیلاب سے معمول کی زندگی مفلوج…

شام میں سیلاب سے زلزلہ زدگان کیلئے تیار کئے گئے گھر تباہ

دمشق (پاک ترک نیوز) شمال مغربی شام میں سیلاب سے زلزلہ زدگان کے گھر تباہ ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق شمال مغربی شام میں بے گھر ہونے والے افراد کے درجنوں کیمپوں کو ہفتے کے روز دیر گئے علاقے میں آنے والے شدید طوفان کے بعد سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ شام کے سول ڈیفنس کے مطابق، صوبہ ادلب کے مغربی دیہی علاقوں میں رات بھر ہونے والی طوفانی بارش نے سیکڑوں پناہ گاہوں کو نقصان پہنچایا، جن میں سے بہت سے حال ہی میں 6 فروری کو آنے والے دو زلزلوں سے بچ جانے والوں کی رہائش کیلئے بنائے گئے تھے۔ جسے وائٹ…

ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتیں 15ہوگئیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبوں sanlıurfa اور Adıyaman میں تباہ کن سیلاب نے تباہ مچادی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ۔ Şanlıurfa میں بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ ریسکیو ٹیموں کو عابد کوپرلو جنکشن پر ایک اور شخص کی لاش ملی اس طرح شہر میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ یاد رہے کہ موسلادھار بارشوں نے علاقے میں معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا، جس سے سڑکیں اور ہسپتال…

وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پر غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے۔ وزیر اعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کی اور کہا کہ اللہ…

اللہ کے فضل سے پاکستان ڈیفالٹ ہوا، نہ ہو گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو، پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، عمران خان اپنے ملک کا خیال کریں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان گھٹیا سیاست کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ حقائق سے ہٹ کر باتیں کرتے ہیں، ایسی باتوں سے سٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں اپوزیشن نےبالکل صحیح فیصلہ کیا تھا، عمران خان نے تو معیشت کو ڈبو دیا تھا، اب عمران خان کی باتوں…

برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے36 افراد ہلاک

برازیلیا (پاک ترک نیوز ) برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ برازیل کی ریاست ساؤپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں ، درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں ۔ 300 سے زائد افراد گھروں سے نقل مکانی کرگئے جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد امدادی کارکنان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی…

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج دس روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا ۔ آئی ایم ایف کیساتھ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پروگرام ٹریک پر آنے اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )اور پاکستان کے درمیان نویں اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہونگے ۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ…

آذربائیجان کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 2ملین ڈالر امداد کا اعلان

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے مزید 2ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔ اضافی امداد کا اعلان آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ نے 09جنوری 2023 کو جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا ۔ آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے عوام اور ریاست کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے اور 2010سے اب تک تقریباً 7 ملین امریکی ڈالرز سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے خاتمے میں مدد فراہم کر چکے…

پر امید ہوں کہ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی،اردوان

جنیوا (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ پر امید ہوں کہ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی۔ پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لئے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیلاب کے بعد ترکیہ کے حکومتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، پر امید ہوں کہ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تاریخ کے…

پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا کانفرنس، 16.3بلین ڈالر امداد کی اپیل

جنیوا(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے پاکستان کو16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لئے کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس ستمبر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے ساتھ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا، پاکستان کے عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ کانفرنس…

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ کئی علاقے زیر آب آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ۔شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔ مدینہ منورہ کی ایک وادی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

پاکستان میں سیلاب پر عالمی توجہ اور امداد کم ہو گئی مگر سیلابی پانی کم نہیں ہوا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب پر عالمی توجہ اور امداد کم ہو گئی مگر سیلابی پانی کم نہیں ہوا۔سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد کو بچانے کے لیے بین الاقوامی امداد ضروری ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور مطلوبہ ہنگامی فنڈز کے حوالے سے برطانوی اخبار میں مضمون لکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اب بھی موسمیاتی تباہی کی گرفت میں ہے، سندھ اور بلوچستان کے وسیع علاقے اب بھی زیرِ آب ہیں، بارشوں اور سیلاب نے 1700 جانیں لے لیں،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More