براؤزنگ ٹیگ

#flood

وزیراعظم بلوچستان کے سیلا ب متاثرہ علاقے صحبت پور پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے ضلع صحبت پور کے دورے پر چلے گئے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم صحبت پور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق…

جدہ میں موسلا دھاربارش ،متعدد سڑکیں زیر آب

جدہ(پاک ترک نیوز) سعودی شہر جدہ میں طوفانی بارش سے متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں ۔بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ رات وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں ۔متعدد انڈرپاسز میں پانی بھر گیا۔ سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ اور بحرہ میں گزشتہ شب ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ شاہراہوں پرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورانتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے…

ترک امدادی ادارے اور مسلم ہینڈز کا اشتراک، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے موبائل کلینک تیار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹی آئی کے اے) نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ علاقوںمیں خدمات سر انجام دینے کےلئے "موبائل کلینک" پروجیکٹ کا آغاز کیاہے۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی اور بھائی چارہ ہمیشہ مضبوط ثابت ہوا ہے۔ جنگ اور قدرتی آفات سے لے کر سماجی افراتفری تک دونوں ممالک ٹھوس شراکت دار رہے ہیں۔ پاکستان میں جون میں شروع ہونے والی بارشوں کے باعث آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا اور 880 سے زائد صحت کی…

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم ،درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔ متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔ بارش کے دوران بیت اللہ شریف میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ عمرہ زائرین نے دوران بارش طواف جاری رکھا تاہم مکہ مکرمہ شہر میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ ریسیکو دفاع…

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے ایک ارب70کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب70کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کیلئے ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 29کروڑ ڈالر سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر سندھ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر صحت اور بہبود آبادی سے متعلق منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔سندھ میں سیلاب کی ہنگامی بحالی کے لئے 50 کروڑ ڈالر…

پاکستان کے سیلاب سے متاثر ہونے پر ہر ممکن مدد کریں گے،اقوام متحدہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری انسانی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بحالی اور تعمیر نو کے لیے مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ان علاقوں کی تعمیر نو ہے جہاں سیلاب کے باعث انسان بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے…

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150ملین یورو قرض دے گا

استنبول (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے استنبول میں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستان کو سافٹ لون دینے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ میں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے حکام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ای سی او کا کہنا ہے کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150ملین یورو قرض دے گا ۔فنانشل پیکیج سیلاب متاثرین کی امداد اور تیل کی…

پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان ایک تکلیف دہ اور تباہ کن سیلاب سے گزرا ہے جس سے 33ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں انہوں نے شرم الشیخ میں انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈبلیو ایم آئی ) اور ایف اے او کے زیر اہتمام کاپ ۔27میں واٹر پویلین میں اعلیٰ سطحی سیگمنٹ: تھیمیٹک ڈے 3: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آرآر) اور بہتر معاش کے لیے پائیدار شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تقریباً ایک تہائی حصہ سیلاب سے ڈوب گیا…

ترکش گریجویٹس ایسوسی ایشن کی سندھ میں سیلاب زدگان کے لئے 120ٹن کی انسانی امداد

کراچی (پاک ترک نیوز) ترکش گریجویٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو 120 ٹن انسانی امداد فراہم کی۔ پاکستان ایلومنائی اینڈ ممبرز ایسوسی ایشن (پامدر( ایک غیر سرکاری تنظیم جو پاکستان میں زیر تعلیم ترک طلباء نے بنائی ہے، نے پاکستان کے صوبہ سندھ جو حال ہی میں بدترین قدرتی آفت سے متاثر ہوا تھا۔میں سیلاب زدگان کے لیے 120 ٹن انسانی امداد دی ہے۔ پام در ترکیہ اور دوست علی ایسوسی ایشن نے ایک نجی کمپنی کے تعاون سے، قمبر شہداد کوٹ کے ضلع میرو خان میں سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں کو امداد…

سیلاب جیسی قدرتی آفت پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی اپنے حتمی مراحل میں ہے اور 24 اکتوبر کو وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تیار شدہ تفصیلی Post Disaster Need Assessment رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی ڈونرز کو پیش کرنے کیلئے…

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتھنیٹ سائیح سے ملاقات کی ۔ وزیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستان میں آنیوالے سیلاب سے ہونیوالے نقصان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس دوران پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان امور کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا پہنچتے ہی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہونیوالی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق…

اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا پہنچ گئے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی، گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کے تحت شرائط میں نرمی پر گفتگو بھی متوقع ہے۔ اسحاق ڈار عالمی مالیاتی اداروں کو سیلاب…

بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کیلئے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہیں لیکن سنجیدہ ، بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کےلئے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کےلئے مسئلہ فلسطین حل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے سی پیک کوپورے خطے کی ترقی کےلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ کا اہم منصوبہ ہے اس سے پاکستان سمیت پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے…

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

دادو(پاک ترک نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھنڈن کا دورہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے ہیں ۔ ملالہ نے چھنڈن دیھ میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔ملالہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ سیلاب متاثر خواتین نے ملالہ کو کیمپ میں خوش آمدید کہا۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی ملالہ یوسفزئی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ 12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم…

کوشش ہے کہ اسرائیل اور دیگر عرب و مسلم ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کیا جائے ،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور دیگر عرب و مسلم ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر پاکستان سے مستقل بات ہوتی ہے۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدرکرتا ہے، پاکستان اور امریکا کے متعدد معاملات میں مفادات یکساں…

ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

کراچی (پاک ترک نیوز) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے اپنے والدین کے ہمراہ پہنچیں۔ملالہ دورے کے دوران وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ 2012 میں سوات کے علاقے مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر سکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں، ابتدائی طورپر ملالہ کو پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال…

بھیک نہیں، آلودگی پھیلانے والےممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے مدد کی بھیک نہیں، آلودگی پھیلانے والےممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم مالی معاونت کی بات کررہے مزید قرضوں کی نہیں۔امیر ممالک نے موسمیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے 100 ارب ڈالرماحولیاتی فنڈ میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔موسمیاتی ہنگامی صورتحال کے لئے وہ رقم کہاں ہے؟امیر ممالک کے لئے اپنے وعدے پورے کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ وزیر اعظم نے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ…

سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے،بلاول بھٹو

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کے لیے مدد حاصل کرنا تھا، وزیراعظم کی وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کیلئے مدد حاصل کرنا ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزاسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی…

ترکیہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اب تک امدادی سامان کی 12ٹرینیں اور 14جہاز بھجوا چکا ہے۔اے ایف اے ڈی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سامان لیکر 14واں طیارہ پاکستان روانہ کیا جا رہا ہے۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی)نے غزشتہ روز جاری کئے گئے بیان میںنے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے لیے اپنی مدد کا ہاتھ بڑھا رہا ہے، جہاں لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ترکیہ نے اب تک اے ایف اے ڈی ، حکومت، میونسپلٹیز اور ترکی کی غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سےانسانی امداد کا سامان لئے 14 طیارے اور 12 "مہربان…

بلاول بلنکن ملاقات ،امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More