سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سامان سے بھرے سعودی طیاروں کی آمد شروع
کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان میں سیلاب زندگان کی امدادی مہم کے تحت سعودی عرب کی طرف سے دوسرا امدادی طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔ طیارے میں 90 ٹن امدادی سامان ہے جس میں غذائی اشیا کے علاوہ صحت سے متعلق اشیا اور خیمے موجود ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت آج بدھ کے روز پہنچنے والا یہ سامان 9500 متاثرین کے لیے کافی ہوگا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب زندگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم ہوچکا ہے۔ جس کے تحت متاثرین کے لیے مختلف قسم کے امداد سامان کی…