ترکیہ کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مسلم ممالک کی جانب سے اجتماعی موقف اپنانے پر زور
استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک کی جانب سے اجتماعی اپنانے پر زور دیا ہے ۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے قرآن پر بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں مسلم مخالف نفرت کے خلاف مسلم ممالک کے درمیان اجتماعی موقف اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
استنبول میں اپنے وینزویلا کے ہم منصب Yvan Gil کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فیدان نے مغربی ممالک میں قرآن کی بے حرمتی پر تنقید کی، جس کا تازہ ترین واقعہ سٹاک ہوم، سویڈن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے پیش آیا۔…