براؤزنگ ٹیگ

#football

روڈ ٹو استنبول، یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ میچز کا آج سے آغاز

استنبول (پاک ترک نیوز) نئے سیزن کے آغاز پریورپی یونین فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ مرحلے کے میچز آج سے شروع ہو رہے ہیں، جو شریک ٹیموں کے لیے استنبول میں کھیلے جانے والے فائنل تک پہنچنےکی راہ ہموار کریں گے۔ یو ای ایف اے کی جاری کردہ معلومات کے مطابق چیمپئنز لیگ میں، آٹھ گروپوں میں کل 32 ٹیمیں آخری 16 ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے مقابلہ کریں گی۔چیمپئنز لیگ میں آٹھ گروپس میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ جو ٹیمیں اپنے…

قطر میں ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کی ریکارڈ 24لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کیلئے ریکارڈ 24لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی سب سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والوں میں ورلڈ کپ کے میزبان قطر کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔ قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ قطر سمیت پورے علاقے کے ملکوں کے لیے بڑا مفید ثابت ہو گا۔ قطر ایئرویز اور گلف ائیرویز نے باہمی شراکت داری سے ورلڈ کپ کے شائقین کو لانے لے جانے کا اہتمام کیا ہے۔ مسافر طیاروں کی یہ شٹل سروس دوحہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے…

فٹبال کی عالمی باڈی فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کر دی

زیورخ(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کر دی۔ انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے۔ اس حوالے سے فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، اور یہ فیصلہ فریق ثالث کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے لیا گیا ہے جو کہ فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ بھارت میں…

قطر عالمی فٹ بال کپ 2022کی تیاریاں عروج پر۔۔شائقین نے ہوٹل بک کروا لئے

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میںہونے والےعالمی فٹ بال کپ 2022 کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فٹ بال کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لئے پہلے سے ٹکٹس حاصل کرنے والے شائقین کی جانب سے28روزہ مقابلوں کے دوران اپنی رہائش کے لئے ہوٹلوں اور نجی رہائشگاہوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے قطری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وباکے بعد کھلے ماحول میں منعقد ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں دنیا بھر سے لوگوں کی ریکارڈتعداد میں قطر اور ملحقہ متحدہ عرب امارات آمد متوقع ہے جس کااعلان عالمی فٹ بال مقابلوں…

فیفا نے پاکستان کی رکنیت بحال کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔پابندی ہٹنے کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے جب کہ ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی۔ پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پر کیا گیا۔ اس ضمن میں چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی…

نیمار جونیئر کا پیرس سینٹ جرمین کلب کو خیر باد کہنے کا عندیہ

لاہور (پاک ترک نیوز) سٹار برازیلین فٹبالر نیمار جونئیر نے پیرس سینٹ جرمین کلب کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا۔ نیمار اور پیرس سینٹ جرمین کلب کی انتظامیہ کے درمیان معاملات میں کشیدگی آ گئی ہے جس کے باعث خبریں ہیں کہ سٹار فٹبالر نیمار جلد کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔ پیرس سینٹ جرمین کلب نے نیمار اگست 2017 میں دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کی حثیت سے ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض سائن کیا تھا تاہم وہ اس عرصے کے دوران پی ایس جی کو ٹائٹل دلوانے میں ناکام رہے۔ کلب کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ملنے کے بعد…

امریکی سپریم کورٹ نےسرکاری عمارتوں اور سکول میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے سکولوں اور سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی۔6 ججز نے باجماعت نماز کی اجازت دینے کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 3 نے مخالفت کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی سپریم کورٹ نے سرکاری عمارتوں اور سکولوں میں باجماعت نماز کی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیدیا جو ملازمین کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پسند ججوں نے آج ایک بار پھر آئینی ترمیم کی دوبارہ تشریح کی جو سرکاری ملازمین کو کام کی جگہ اپنے…

شائقین فٹبال کو دوحہ پہنچانے کے لئے قطر ائیرویز نے خلیجی ائرلائنوں سے شراکت داری کر لی

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر ایئرویز فیفا ورلڈ کپ میں فٹ بال شائقین کو بڑی تعداد میں دوحہ پہنچانے کے لیے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ایئرلائنز کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔ قطری میڈیا کےمطابق اس بات کا علان قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر الباقر نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ ان کی ایئرلائن نے فلائی دبئی، کویت ایئرویز، عمان ایئر اور سعودی ایئرلائنز کے ساتھ ڈیل کرلی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میچوں کے ٹکٹ رکھنے والے فٹبال کے شائقین والوں کو دوحہ پہنچائیںگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایئرلائنز میچ…

یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں ترکی کی لتھوانیا کے خلاف 6-0سے فتح

ولنیئس (پاک ترک نیوز) ترکی یوئیفا نیشنز لیگ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے لیگ ۔سی، گروپ 1 کے میچ میں لتھوانیا کے خلاف 6-0سے فتح حاصل کر کے گروپ میں پہلی پوزیشن پربرقرار ہے ۔ لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میںمنگل کی شب کھیلے گئے میچ میںترکی کی قومی فٹ بال ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئےدوگکان سینک نے کھیل کے دوسرے منٹ میںپہلا گول اور 14ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ترکی کومیچ میں0-2 کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں ترکی کو ڈیفنڈر پیجوس سیرویس کے ہینڈ بال کےنتیجے میں 56 ویںمنٹ…

میسی 86گول کے ساتھ قومی ٹیموں کے لئے سب سے زیادہ گول کرنے والےچوتھے کھلاڑی بن گئے

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) ارجنٹائن نے اسپین میں ایک دوستانہ میچ میں یورپی مننو ایسٹونیا کو 5-0 سے شکست دے دی ۔اس میچ میں سپر سٹار لیونل میسی نے اپنے ملک کے لیے پہلی بار پانچ گول دکرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ گذشتہ شب کھیلے گئے میچ میںمیسی ارجنٹائن کے لیے ایک میچ میں پانچ سکور کرنے والے جوآن اینڈریس مارویزی اور مینوئل مورینو پر مشتمل ایک منتخب کلب میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔اور اسی کے ساتھ پانچ گول کے کارنامے نے میسی کو مردوں کے فٹ بال میں اپنی قومی ٹیم کے لیے چوتھا سب سے زیادہ گول کرنے والا بھی بنا…

ارجنٹینا فٹبال ٹیم کا عالمی کپ تیاری کیمپ ابوظبی میں لگے گا

ابوظبی(پاک ترک نیوز) ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم اس سال قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ابوظبی میں قیام کرے گی۔اور اس دوران ابوظبی اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچوں کا انعقادبھی ہوگا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن اورابوظبی سپورٹس کونسل کے درمیان سٹریٹجک تعاون معاہدہ کے بعد دو بار فٹ بال کا عالمی کپ جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اپنی تیاریوں کے لیے ابوظبی میںقیام کرے گی۔ارجنٹینا کے سپر سٹار لیونل میسی کے لیے ٹرافی جیتنے کا یہ آخری موقع ہو گا کیونکہ…

روما نےیوروپا کانفرنس لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

ترانہ۔البانیا (پاک ترک نیوز) اطالوی کلب روما نےاپنے ڈچ مدمقابل فینورڈ کوکانٹے دار مقابلے کےبعد0-1سے شکست دے کر یوروپا کانفرنس لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ بدھ کی شب یہاں تیرانہ کے نیشنل ایرینا میںکھیلے گئےفائنل میں روما نے 32ویں منٹ میں نکولو زانیولو کے قریبی گول سے0-0کے جمود کو توڑ دیا۔90منٹ کے اس سخت مقابلے کے دوسرے ہاف کے شروع ہونے کے پانچ منٹ بعدروما کے گول کیپرروئی پیٹریسیو نے 50ویں منٹ میں فینورڈ کے فارورڈ ٹائرل ملاسیا کی لانگ رینج ڈرائیو کو پوسٹ سے باہر دھکیلتے ہوئے شاندار گول بچایا۔یہی شاید…

برطانوی حکومت نے چیلسیا فٹبال کلب کے فروخت کی اجازت دے دی

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی حکومت نےپابندی کے شکار روسی ارب پتی ابرامووچ رومن کی ملکیت چیلسیا فٹ بال کلب کو لاس اینجلس ڈوجرز کی ملکیت کے حصہ دار ٹوڈ بوہلی کی سرکردگی میں کنسورشیم کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیلسیا کے مالک کے طور پر رومن ابراموچ کے 19 سال ختم ہونے کے قریب ہیں ۔ برطانوی حکومت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق حکومت کو یہ یقینی بنانا تھا کہ ابرامووچ، جس پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے روابط کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے وہ کلب کی فروخت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔حالانکہ اس کی…

جرمن کلب انٹرا چٹ فرینکفرٹ نے 2022 کی یوروپا لیگ جیت لی

سوئیل،سپین(پاک ترک نیوز) جرمن فٹبال کلب انٹراچٹ فرینکفرٹ نے سکاٹ لینڈ کے رینجرز کو شکست دےکر یوئیفا 2022 یوروپا لیگ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ بدھ کی شب یہاں سانچیز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے ایک سے زیادہ مواقع ضائع کئے اور یہ ہاف بغیر کسی گول کے وقفے کی جانب بڑھ گیا۔ دوسرے ہاف کے 57ویں منٹ میں انٹرچٹ کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی نے رینجرز کے فارورڈ اریبو کو میچ کاافتتاحی گول بنانے کا موقع فراہم کر دیا جس سے اریبو نے پورا فائدہ اٹھایا۔بارہ منٹ بعد،…

انگلش پریمئر لیگ ،ساؤتھمپٹن کے خلاف لیورپول کی جیت

ساؤتھمپٹن (پاک ترک نیوز) لیورپول نے ایک اہم میچ میں ساؤتھمپٹن کو1-2 سے شکست دینے کے بعد اپنے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے امکانات کو سیزن کے آئندہ اور آخری ہفتے تک پہنچا دیا۔ منگل کی شب لیگ کے 37 ویں ہفتےکے اپنے اہم میچ میںجو سینٹ میری اسٹیڈیم میں کھیلا گیالیور پول المعروف "ریڈز"کی جانب سےتاکومی منامنو اور جوئل ماٹپ نے بالترتیب 27 ویں اور 67 ویں منٹ میں ریڈز کے لئے گول کیے جبکہ ساؤتھمپٹن کا اکیلا گول نیتھن ریڈمنڈ نے 13 ویں منٹ میں کیا۔ اس وقت لیورپول 37 میچوں کے بعد 90 پوائنٹس کے…

چین نے 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے معذرت کے بعد 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کو چین سے منتقل کر دیا جائے گا۔ ہفتہ کے روز کئے گئے اعلان کے مطابق وبائی بیماری کی وجہ سے، چینی آرگنائزنگ کمیٹی اس وقت اگلے سال کے ایشین کپ مقابلے مکمل طور پر کھلے ماڈل کے تحت منعقد کروانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ چنانچہ اے ایف سی، چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان بات چیت کے بعد، 2023 کے ایشیائی…

بینزیما ریال میڈرڈ کی جانب سے 323گول کر کے دوسرے ٹاپ سکور ر بن گئے

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) ریال میڈرڈ کے فرانسیسی فارورڈ کریم بینزیما نے ہسپانوی فٹ بال کلب کے دوسرے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے طور پر راؤل گونزالیز کے ریکارڈ کو برابر کر دیا ہے۔ ریال میڈرڈ میں 2009 سے باقاعدہ شمولیت کے بعد بینزیمانے جمعرات کی شب کو لیونٹے کے خلاف ریال میڈرڈ کے یک طر فہ میچ میں جسے وائٹس نے صفر کے مقابلے میں چھ گول سے جیتاتھا۔کریم بینزیما نے کلب کی جانب سے اپنے مجموعی طور پر 323 گول پورے کئے۔قبل ازیںریئل میڈرڈ کے ہسپانوی لیجنڈ 44 سالہ راؤل نے 1994-2010 میں 323 گول کیے تھے۔ ہسپانوی…

لیونل میسی 24ارب روپے کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) لیونل میسی 24ارب کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ۔فٹبال سپر سٹار میسی کی سالانہ آمدنی 130ملین ڈالرز ہے۔ میسی فٹ بال کھیل کر سالانہ 75 ملین ڈالر کماتے ہیں، جبکہ سپانسر شپ ڈیلز اور اشتہاروں کی مد میں ان کی آمدنی کا تخمینہ 55 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیونل میسی نے پیسہ کمانے میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فٹبال سپر سٹار نے ایک سال میں 130 ملین ڈالرز یعنی 24 ارب روپے کمائی کی۔ میسی گزشتہ 12 مہینوں میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ…

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے گھر چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ البانوی سرکاری افسر نکلا

ترانہ۔ البانیہ (پاک ترک نیوز) البانوی پولیس نے"انٹرپول" کے تعاون سے ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر فرانسیسی کریم بینزیما کے گھر میں چوری کے ذمہ دار گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ البانوی تحقیقاتی ادارےکے ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس گینگ کا سرغنہ الفریڈ پروڈانی تھا جو البانوی حکومت میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہ چکا ہے۔ وہ 9 سال سے زائد عرصے سے ملک کی پبلک واٹر کمپنی کا ڈائریکٹر رہا ہے۔ پروڈانی کے حوالے سےکہا جا رہا ہے کہ وہ 2013 سے اسپین میں 40 دیگر گھروں کی چوری میں ملوث ہو سکتا…

پریمئر لیگ میں لیورپول 86پوئنٹس کے ساتھ لیگ لیڈر مانچسٹر سٹی کے برابر آ گئی

برمنگھم (پاک ترک نیوز) لیورپول نے ایسٹن ولا کو1-2سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ میں 86پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم مانچسٹر سٹی کے برابر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ڈومیسٹک لیگ اب چند ہفتوں میںاپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔ منگل کی شب برمنگھم کے ولا پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایسٹن ولا کے ڈگلس لوئیز نے تیسرے منٹ میں گول کر دیا۔مگر لیورپول نے فوری جواب دیا جب چھٹے منٹ میں ورجل وین ڈجک کے پاس پر جوئل میٹیپ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔جبکہ لیور پول کے سینیگالی اسٹار ساڈیو مانے نے دوسرے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More