براؤزنگ ٹیگ

#foreginminister

ہم امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی اور پاکستانی الیکشنز سے متعلق امریکی قرارداد پر بات ہوئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤثر رد عمل دیا، ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ہم نے امریکی…

اسحاق ڈار ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیر اعظم کا استقبال استنبول کے ڈپٹی گورنر مصطفیٰ عاصم الکان اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید نے کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 8 وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں غزہ میں غیر انسانی اور غیر قانونی جنگ کے خاتمہ کےلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ…

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد 2 روزہ اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا، اس کے علاوہ سعودی وفد کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان ہے۔ سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہوں گے، وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ…

وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار

برسلز(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ ترک وزیر خارجہ نے صدر اردوان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی، دونوں وزرا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، اس موقع پر دفاعی اور تزویراتی تعاون کے ساتھ سول ایوی ایشن میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اسحاق ڈار نے ایٹمی توانائی میں…

جی۔ 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان غزہ میں جنگ بندی کے لئے متحرک

ریو ڈی جنیرو(پاک ترک نیوز) برازیل میںجی۔ 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسرائیلی ناکہ بندی اور مسلسل حملوں میں پھنسے فلسطینیوں کی حالت زار سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کی قیادت کی۔ فیدان نے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ بات چیت کی جہاں انہوں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے سفارتی کام میں انقرہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کی تازہ ترین ملاقات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہوئی، جنہوں نے حال ہی میں پورے خطے میں اپنی شٹل ڈپلومیسی کے دوران ترکیہ کا دورہ…

اردوان کی یورپی یونین پر ایک بار پھر تنقید

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے یورپی یونین پر ایک بار پھر شدید تنقید کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ یورپی یونین کی رکنیت کے عمل میں تیزی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ "یورپی یونین کے کھلم کھلا مخالفانہ موقف ہے۔" ترک جمہوریہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی یاد میں دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ بلاک مایوس ہو چکا ہے اور "ترکیہ کے دروازے پر دستک دیتا رہے گا"، لیکن وہ تیزی سے "اپنے اسٹریٹجک…

چین کے وزیر دفاع کو بھی عہدے سے برطرف کردیا گیا

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں مالی اور اخلاقی جرائم کے الزامات پر وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے برطرف کردیا جب کہ سابق وزیر خارجہ کن گینگ کو کابینہ سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔چین کے ریاستی نشریاتی ادارے نے دونوں وزرا کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ وزی دفاع لی شانگفو اور وزیر خارجہ جن گینگ کو خود صدر شی جنپنگ نے ان عہدوں کے لیے منتخب کیا تھا اور یہ دونوں صدر کے کافی قریبی اور بااعتماد ساتھی بھی تھے۔ وزیر دفاع…

لیبیائی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ملک بھر میں ہنگامے

طرابلس(پاک ترک نیوز ) لیبیا کی وزیرخارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔لیبیائی وزیر خارجہ کو معطل کردیا گیا ۔ لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ نجلا منگوش نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملک میں احتجاج اورہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ، دارالحکومت طرابلس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔لیبیا کے وزیراعظم نے اسرائیلی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات پر خاتون وزیر خارجہ کو معطل کردیا ہے۔ لیبیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کاز کی کھل کر حمایت کرتا ہے جس وجہ سے لیبیا…

کن گینگ عہدے سے فارغ وانگ یی نئے چینی وزیر خارجہ تعینات

بیجنگ (پاک ترک نیوز) سرکاری میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے کن گینگ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے پیشرو وانگ یی کو تعینات کر دیا ہے۔ سنہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین کی اعلیٰ مقننہ نے اجلاس کے دوران وانگ یی کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ کن گینگ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کن گینگ ایک ماہ سے منظر عام سے غائب تھے ۔ 57 سالہ کن کودسمبر میں وزیر خارجہ بنایا گیا تھا، آخری بار انہیں 25 جون کو دیکھا گیا تھا جب انہوں نے روس، ویتنام اور سری لنکا کے ہم…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کا ٹیلیفونک رابطہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔ انھوں نے عالمی مالیاتی فنڈ…

تھر کول اور دھابیجی جیسے منصوبوں سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں،بلاول

دھابیجی(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھر کول اور دھابیجی جیسے منصوبوں سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے معاشی انقلاب ٹھٹہ سے شروع ہوکر ملک میں پھیلے گا، آنے والے انتخابات کے بعد ہماری حکومت بنے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھی ہماری کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے۔ جھوٹ سچ کامقابلہ نہیں کرسکتا۔ سندھ میں ترقی کا نیا سفر شروع…

گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کوتبدیل نہیں کرسکا:ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کوتبدیل نہیں کرسکا۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے ، 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ فورسز نے اذان دینے پر فائرنگ کرکے 22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ…

امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ساڑھے پانچ گھنٹے طویل ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اپنے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب چن گانگ سے ساڑھے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹونی بلنکن سے چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے بیجنگ کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ، دونوں وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ساڑھے 5 گھنٹے جاری رہی، ملاقات کے بعد ٹونی بلنکن عشائیہ میں شرکت کے لیے چلے گئے۔ آج ٹونی بلنکن چین کی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ عہدیدار وانگ ای سے بھی ملیں گے ، وہ چینی حکام سے…

امریکی وزیر خارجہ کل اہم دورے پر بیجنگ پہنچ رہے ہیں

بیجنگ (پاک ترک نیوز) امریکہ اور چین کےمابین جاری سفارتی کشیدگی کےدوران امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کل چین پہنچنے والے ہیں۔جو کسی اعلیٰ امریکی سفارتکار کا گذشتہ پانچ برسوں کے دوران بیجنگ کاپہلا دورہ ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ہفتہ کے روزچین کے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس دورے میں دونوں فریق دوطرفہ تشویش کا باعث مسائل اٹھائیں گے۔ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور چین سے امریکہ تعلقات پر اپنے موقف اور خدشات کو بھی بیان کرے گا۔ اس سے…

سعودی وزیر خارجہ آج ایران جائیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سعودی وزیرِ خارجہ اس ایک روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی وزیرِ خارجہ تہران میں اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اس سے قبل مارچ میں ایران اور سعودی عرب کی چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں وزرائے خارجہ کی نیوٹرل مقامات پر 2 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات اپریل میں بیجنگ میں ہوئی تھی جبکہ دوسری…

وزیرخارجہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے آج خطاب کریں گے

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس2 بجے ہوگا، اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی خطاب کریں گے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی…

چین اور پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہشمند ہیں : بلاول بھٹو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ۔ اسلام آباد میں پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا چوتھا دور منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کی۔ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چن گانگ سے بات چیت کے دوران اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، ہم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے قازقستان کے وزیر خارجہ مرات کی ملاقات

گوا (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے قازقستان کے وزیر خارجہ مرات نورٹلو نے ملاقات کی۔ پاکستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون پر بات چیت کی۔پاکستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔

چینی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چین کے وزیر خارجہ چن گانگ آج 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جہاں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجک ہم منصب کی ملاقات

گووا (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجکستان کے ہم منصب سرودجدین مخرالدین نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی، پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More