سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ایک ہفتے میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ،رمضان المبارک میں ملاقات پر اتفاق
ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران ملاقات پر اتفاق کیا ہے ۔
ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کاروں نے رمضان المبارک کے اختتام سے قبل ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ایک تاریخی دوطرفہ مفاہمتی معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے جس کی ثالثی چین نے کی تھی۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان…