براؤزنگ ٹیگ

#foreginministry

پاکستان کی غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، معصوم بچوں کو نشانہ بنانابربریت سے کم نہیں، بے گناہ افراد،شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18مارچ کو پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا…

بھارتی ایجنٹوں کے درمیان روابط اور 2 پاکستانیوں کے قتل کے ثبوت ہیں، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بھارتی ایجنٹس پاکستان میں بھی شہریوں کے قتل میں ملوث نکلے۔ پاکستان نےاپنی سرزمین پربھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیاکےسامنےرکھ دئیے۔ سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی شہریوں کے قاتلوں اور بھارتی ایجنٹوں کے درمیان رابطوں کےثبوت حاصل کر لیے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہری شاہد لطیف کو گزشتہ برس گیارہ اکتوبر کو سیالکوٹ میں قتل کیا گیا جس کے لیے بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے قاتل عمیر کی خدمات سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کیں، بینک ٹرانزیکشن…

داؤد ابراہیم کےحوالے سے خبریں من گھڑت، جھوٹ کا پلندہ ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت داؤد ابراہیم کے کراچی کے ہسپتال میں داخل ہونے اور زہرخورانی سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کہ بھارت داؤد ابراہیم کے کراچی کے ہسپتال میں داخل ہونے اور زہرخورانی سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پرو پیگنڈا کرتا آرہا ہے۔ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست…

پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ،غزہ میں جنگ بندی کے منتظر ہیں ،دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہے۔پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے منتظر ہوں کیونکہ جنگ بندی سے غزہ کے متاثرین تک امداد پہنچانے میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ یو اے ای کے دورہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم یکم دسمبر کو یواے ای میں ورلڈ کلائمٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔رواں ہفتے ڈنمارک، سویڈن اور فن…

اقوام متحدہ کو غزہ میں امن کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں، پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نگراں وزیر اعظم نے تاشقند میں ای سی او اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین حل کرنے پر زور دیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور…

ترکیہ سمیت ترکک اقوام آج باہمی تعاون کا دن منا رہی ہیں

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ سمیت ترکک ممالکمعاہدہ نخچیوان کی 14ویں سالگرہ پرآج ترکک ریاستوں کے تعاون کا دن منا رہے ہیں ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نخچیوان معاہدے پر دستخط کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر جس نے ترک ریاستوں کی تنظیم کی بنیاد رکھیتھی ۔ ہم تہہ دل سے ترک ریاستوں کے تعاون کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہ ایک ایسا موقع ہےجوہمارے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے اتحاد کی علامت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک ریاستوں کی تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون کو تیزی سے…

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز ژہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ پاکستان 26 جولائی کو دراس, لداخ میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کرتا ہے۔ ترجما ن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی تیاری پر فخر ظاہر کیا تھا۔ہم بھارت کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا تھا کہ بھارتی جارانہ بیان بازی علاقائی امن اور استحکام کے…

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا وفد 2روزہ دروے پر آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے وفد کی قیادت رفائیل ماریانو گروسی کریں گے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دورے سے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں تعاون مضبوط ہو گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے حکام ایٹمی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے مخصوص اداروں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More