براؤزنگ ٹیگ

#formercm

ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں، محسن نقوی

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے۔ اسے بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وکلاء برادری کے لئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا۔وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم…

پرویز الہی کی غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی غیر قانونی بھرتی سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ پرویز الٰہی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر سعید راں اور فرمان پیش ہوئے اور کیس سے متعلق دلائل میں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو ڈسچارج…

الیکشن سے قبل باہر آجاؤں گا یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے،پرویز الہی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل باہر آجاؤں گا یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔جیسے حالات چل رہے ہیں ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ الیکشن بروقت…

پرویز الہی کی گجرات میں رہائش گاہ پر پولیس کا ایک بار پھر چھاپہ

گجرات(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گجرات میں رہائش گاہ پر پولیس نے ایک بار چھاپہ مارا ہے۔پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ کنجاہ ہاؤس سے حراست میں لیے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دئیے گئے۔پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی، پرویز الہٰی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے۔ اس کے علاوہ گجرات میں ہی چودھری وجاہت حسین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More