براؤزنگ ٹیگ

#formerfinanceminister

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی جس کا نام عوام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر کے پی سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔ رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد…

آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی نہیں ملی: ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حقائق ریکارڈ پر لاتا ہوں، آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، ہم بھی چاہتے ہیں نوے دن میں الیکشن ہوں، آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بجٹ میں الیکشن کیلئے مختض رقم 5 ارب روپے تھی، الیکشن کمیشن کو 54 ارب روپے درکار تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 46 ارب روپے…

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری ہوں گے یا نہیں؟ احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل مکمل کیے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے…

نوازشریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، ان کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈالر کی حقیقی ویلیو 250 روپے ہے، ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہیے، ڈالر کو 250 روپے کے قریب آنا چاہئے، کوئی وجہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت واپس اوپر جائے، انٹر بینک سسٹم اور ایکسچینج کمپنیاں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ہمارے دور میں بھی ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی…

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دوبارہ کھل گیا ۔ سابق وزیر خزانہ کیخلاف نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد ریفرنس دوبارہ کھل گیا ۔احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر طلب کرلیا۔ سابق وزیر خزانہ کی 10 اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس بند کر دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا۔

چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور میں مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں، وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے جبکہ مستقبل میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More