براؤزنگ ٹیگ

#formerpm

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی جس کا نام عوام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر کے پی سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔ رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد…

نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین 5 دن پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔ قائد مسلم لیگ نواز شریف اور اسحاق ڈار چین کے دورے کے دوران وہاں کی اہم کاروباری، سرکاری اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ یہاں جنگل کا قانون ہے، بہاولنگر میں طاقتور نے پھینٹی بھی لگائی اور معافی بھی منگوائی۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹی لگائی گئی بعدازاں وائسرائے نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں، ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا…

عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔ قراداد کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ…

عمران خان کی سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ…

نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی انتخابی عذر داری پر سماعت کی۔ ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی، ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔…

پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد اور تعاون سے ہوسکتا ہے، شہباز شریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آزاد اراکین حکومت بنا سکتے ہیں تو بڑے شوق سے بنائیں، پی ٹی آئی اسپانسرڈ آزاد ممبران ایوان میں اکثریت دکھا دیں تو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا مرحلہ طے ہوچکا ہے، عام انتخابات سے پہلے مختلف…

کشمیراور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے ماتھے کا داغ بن چکی ،شہباز شریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہناہے کہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے ماتھے کا داغ بن چکی ہے۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ یوم یکجہتی کشمیر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا اور دنیا میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے…

سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا آدھی کردی گئی ،جرمانے میں بھی کمی

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) ملائیشیا نے 1MDB کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا کو کم کرکے آدھا کر دیاگیا ہے ۔ ملائیشیا نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی سزا کو نصف کر دیا ہے، جنہیں اربوں ڈالر کے 1MDB سکینڈل میں بدعنوانی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ معافی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ نجیب کو 23 اگست 2028 کو رہا کیا جائے گا، اور اس پر عائد جرمانے کو 210 ملین رنگٹ ($ 44.5m) سے کم کر کے 50 ملین رنگٹ ($ 10.6m) کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر وہ جرمانہ ادا…

8 فروری کو عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا : شہبازشریف

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عوام پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا حق استعمال کریں گے، 8فروری کو عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا ۔ سابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی طرف گامزن تھا ، زراعت ترقی کی طرف گامزن تھی اور 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا تھا ، ثاقب نثار جو کہ ایک مہرہ تھا اس کے ذریعےہماری حکومت کو ختم کیا گیا ، سالانہ جی…

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

لاہور(پاک ترک نیوز)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران…

ہم ملکی حالات کے خود ذمہ دار ، اپنے پاؤں پر کلہاڑیاں آپ ماریں،نواز شریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے ذمہ دار ہم خود ہیں، خود اپنے پاؤں پر کلہاڑیاں ماریں۔ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں روپے کی قدر مضبوط تھی، مہنگائی نہیں تھی اور روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ میں تھیں، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا، آج ملک کس گرداب میں پھنس چکا ہے، نہ جانے پاکستان کو کس کی نظر لگ گئی۔…

دوران عدت نکاح کیس میں بھی عمران خان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ…

نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر سا فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بری کر دیا۔ یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم آج عائد کی جائیگی

راولپنڈی(پا ک ترک نیوز) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کریں گے۔ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے کمیونٹی سینٹر میں کی جائے گی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ…

بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن عدالت…

پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں اور توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی،شہباز شریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں۔ شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چترال سے پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی ملاقات ہوئی ۔ شہباز شریف نے شہزادہ افتخار الدین کے والد شہزادہ محی الدین مرحوم کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا ، شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد نواز…

نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہوگئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہو گئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، جس میں قائد ن لیگ نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف پیش ہوئے۔ دوران سماعت سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شامل…

کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف، تحریک تباہی بن جائے گی، شہباز شریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف 2013 میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، البتہ کسی کوعلم نہیں تھا تحریک انصاف، تحریک تباہی بن جائے گی۔ سابق وزیراعظم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتارکیا گیا، نواز شریف نے دو بارجلاوطنی برداشت کی، لیگی قائد نے وطن واپس آکر خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے، عدالتوں میں حاضری کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، شریف خاندان اور لیگی…

سازشیں کرکے ملک اجاڑدیا گیا،اب بھی سبق نہ سیکھا تونقصان اٹھائیں گے :نوازشریف

سیالکوٹ (پا ک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ میری جیلوں، جلاوطنی اور مقدمات کا دور اقتدار سے زیادہ ہے ،میں نے مشکل اور اچھا وقت دیکھا، 2017سےلیکر آج تک مسلسل ہمارے خلاف سزاؤں کا سلسلہ چلتا رہا، یہ سلسلہ کچھ ہی دیرپہلےختم ہوا، وزارت عظمیٰ دیکھی تو ملک بدری، مقدمات اور جیلوں کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہہمارے ساتھ ظلم ہوالیکن ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کیا، سازشیں کرکے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More