براؤزنگ ٹیگ

#founderpti

عمران خان کیلئے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران کیلئے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑ لیا، جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں۔ دونوں افسران سابق ڈپٹی…

عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

لاہور(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کیا ہے،ا س سلسلے میں انہوں نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے…

رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع ، 2 خواتین کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے دلائل دیے کہ 100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، رؤف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ…

عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق ویراعظم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے گرفتاری ممکنہ طورپر فوج کو دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے۔ عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور حکم…

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پرسوں ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پرسوں میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو جا کر احتجاج پر اکسایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی تقریباً 3 دہائی پر محیط تاریخ میں پرتشدد احتجاج کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران تحریک انصاف کے خلاف بدترین ہتھکنڈے…

اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا! اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا، اسٹیبلشمنٹ کو صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گے، ملک بچانا ہے تو واحد راستہ صاف و شفاف الیکشن ہے، آئندہ سال کا بجٹ موجودہ بجٹ سے زیادہ…

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل، بری کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیدیا۔ جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی ۔ سیشن کورٹ نے پراسیکیوشن کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے روبکار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اور بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ رواں برس3 فروری کو اسلام…

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے…

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے…

دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کرواسکی، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کرواسکی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ آئی ایس آئی کے کرنل اور میجر کا اڈیالہ جیل میں کیا کام ہے، آئی ایس آئی کے پاس سول معاملات اور عدلیہ میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، سپریٹنڈنٹ جیل صرف آئی ایس آئی کے احکامات پر چل رہا ہے دو افسران کو اس وجہ سے تبدیل کیا گیا کہ…

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے ، عدالت

اسلام آباد(پاکت رک نیوز) ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکلاء سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ خاور مانیکا نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی ،…

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔ محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی، لیکن میری تجویز کو حقارت سے ٹھکرایا گیا، ایوان میں ایسی نعرے بازی کی گئی جو سیاہ باب بن گئی، بجٹ کے حوالے سے بھی دوبارہ بیٹھ کر بات کرنے کی پیش کش کی، آج تلخیاں جہاں پر پہنچی ہیں اسکا ذمہ دار کون ہے، ہم اس نہج پر پہنچ چکے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا گوارہ نہیں۔…

سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں، ہم بات چیت چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، ہم بات چیت چاہتے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے لیے کے پی ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہوں گے۔ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، صرف سیاسی حریف ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اور بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ملکی استحکام کے لیے اتفاق لازم چیز ہے۔ بیرسٹر گوہر…

صرف ان سے مذاکرات کروں گا جو طاقت ور ہیں، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف ان سے بات کروں گا جو طاقت ور ہیں، مجھے ڈیتھ سیل والی چکی میں رکھا گیا ہے، جیل میں کوئی رعایت یا سہولت نہیں مانگی، جیل میں ہوں ٹوئٹ نہیں کرسکتا، وکلاء کو ٹوئٹ کی ہدایات کرتا ہوں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ساڑھے تین سال میں نیب نے ساڑھے 4 سو ارب روپے جمع کیے، اب گیارہ سو ارب مزید جمع ہونے تھے لیکن نیب ترامیم…

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے بانی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیس کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے دلائل دیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جبکہ چیف جسٹس نے آج کی سماعت کا حکم نامہ لکھوایا۔فاضل جج نے ریمارکس…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کردیا۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ اس متعلق کوئی دستاویز نہیں کہ اعظم خان نے سائفر بانی پی ٹی آئی کو دیا، اگر سائفر گم…

عمران خان تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر سابق وزیراعظم عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔ واضح رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیئے تھے۔ ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ غیر…

شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 9 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے گزشتہ روز محفوظ کیا جانے والا فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش سے متعلق رپورٹ 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کی جائے، شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے تھے۔ درخواست میں پولیس نے…

عمران خان اور بشر ی بی بی عدت نکاح کیس : محفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا ، سیشن جج کا رجسٹرار ہائیکورٹ کوخط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد شاہ رخ ارجمند بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے۔ عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جج شاہ رخ ارجمند نے استفسدار کیا سرکاری وکیل رضوان عباسی آئے ہیں یا نہیں ؟ جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں ہیں، تھوڑا وقت دے دیں۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے…

عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت بھی لارجر بنچ کا حصہ تھیں۔ شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More