براؤزنگ ٹیگ

#founderpti

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کیلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے لیے عدالت نے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کردیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونےو الی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس یں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔ کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا کہ حقائق و…

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ان کی درخواست منظور نہیں کی گئی، جس کے بعد جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔ جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث24 جنوری سے14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔ وزارت قانون نے رخصت کی درخواست منظور نہیں کی، جس کی وجہ سے…

بلاول بھٹوتہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پربات کریں : مریم اورنگزیب

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے، وہ تہذیب میں رہ کر بات کریں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گالی گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری تہذیب میں رہ کر بات کریں ۔ عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیا چاہییں، وہ بات کریں ۔ آپ نے احمد پور شرقیہ ،مانسہرہ کے…

بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، بلوم برگ

نیویارک(پاک ترک نیوز) معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔ پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے بلوم برگ نے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے وہیں بلوم برگ نے اس وقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ…

90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ کہ 90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے جنرل (ر) باجوہ نے مجھ سے کہا ساری فوج تمہارے ساتھ ہے، باجوہ کے فیصلوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا لیکن فوج کا اس میں قصور نہیں۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے گروتھ ریٹ 6 اعشاریہ 7 فیصد پر چھوڑا جو انہوں نے صفر کر دیا، ہمارے دور میں مہنگائی 12 اعشاریہ چار فیصد تک گئی جو یہ 38 فیصد تک لے گئے،…

وفاقی حکومت نے عمران خان کا جیل میں سائفرٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ وکیل وفاقی حکومت راجہ رضوان عباسی نے درخواست دائر کی، درخواست میں بانی پی ٹی آئی، جج ابو الحسنات، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی…

چیف جسٹس مسلمان ہیں! اللہ نے کہا ہے دشمنوں سے اتنی نفرت نہ کروکہ انصاف نہ کرسکو، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نظام انصاف عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے چیف جسٹس مسلمان ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے بارے میں کہا ہے کہ دشمنوں سے اتنی بھی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، 9 مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا…

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل چیلنج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں دائر کیں جبکہ دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ درخواست…

بلے کا نشان بحالی کیخلاف کیس: پی ٹی آئی وکیل کا الیکشن کمیشن کی اپیل پر اعتراض

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں بلے کا نشان بحال کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ براہ راست کیس سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان اور قانونی ٹیم کمرہ عدالت میں موجود ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، وکیل حامد خان، وکیل شعیب شاہین، چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی بھی کمرہ عدالت میں موجود…

سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس لیتے ہوئے 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران کی سائفر کیس کے اِن کیمرہ ٹرائل کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ یاد رہے کہ عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل روک رکھا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل دیے، جس کے بعد وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا…

9 مئی مقدمات: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نو مئی کے 12 مقدمات میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی۔راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور بانی پی ٹی آئی کو…

عمران خان کی این اے 122 سے اپیل مسترد، یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لاہور کے حلقے این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔ لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف…

عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ،…

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا…

عمران خان اور فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا،…

تحریک انصاف کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان…

کیا نگراں حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا نگراں حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات اور مشاورت سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس ٹرائل روکنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل روک دیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل روک دیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کررہے…

شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More