بابر اعظم کیخلاف مہم، پی سی بی نے آسٹریلوی چینل کو شٹ اپ کال دیدی
لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے والے معاملے پر آسٹریلوی نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ کو شٹ اپ کال دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی نے کہا کہ ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا، بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔
فاکس کرکٹ کی اسٹوری میں کپتان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی…