براؤزنگ ٹیگ

#fuelpriceadjusment

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 93پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر نیپرا نے بجلی بھی گر اد ی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 93پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی…

بجلی صارفین پر امریکہ میں ہونیوالی مہنگائی کا بوجھ بھی ڈالنے کی تیاریاں

لاہور(پاک ترک نیوز) بجلی صارفین امریکہ میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے۔وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے۔ امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں…

بجلی کی قیمت میں2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔ سنٹر ل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی اے )نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی، اضافہ مارچ کے مہینے کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد جبکہ کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔ مارچ میں نیوکلئیر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیدوار…

نیپرا نے بجلی مزید 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کر دی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ریفرنس سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں 9 ارب 25 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پن بجلی ذرائع سے 3 ارب 11 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے علاوہ تمام…

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔بجلی صارفین پر40ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بجلی مزید مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق من وعن اضافےکاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپےکابوجھ پڑے گا ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے لیے…

بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بجلی کا بم گرا دیا ۔ بجلی 3روپے 28پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی، اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت…

بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نیپرا نے بجلی 2روپے 31پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی۔ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ…

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی میں پسی عوام کیلئے اور بری خبر ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 21پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔ نیپرا اس درخواست کی سماعت 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگست کے مہینے میں 13 ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی مجموعی لاگت 137 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بجلی کی…

بھاری بلوں سے پریشان عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی سے ستائی عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا ۔ نیپرا نے بجلی 4روپے 34پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کےمطابق بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے عوام نے بجلی کا ایک اور بم گرا دیا ۔نیپرا نے بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کے ماہ کیلئے ایف سی اے 5 روپے کم ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قلت کے باعث 6 ارب 93 کروڑ کی مقصان ہوا، سسٹم خرابیوں کے باعث 46 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، سی پی…

نیپرا نے بجلی 9روپے 91پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 9روپے 91پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے اضافہ جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More