براؤزنگ ٹیگ

#fuelpriceadjustment

بجلی 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کا عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ ،بجلی ایک روپے 82پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی، 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی ایل این جی سے…

کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کراچی کے صارفین کیلئے بری خبر ،حکومت نے بجلی مزید 10روپے 32پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں 23-2022 کی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔صارفین پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 144 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ فیسکو کی جانب سے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب…

نیپرا کی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 81پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) برائے جون کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی…

نیپرا نے چند گھنٹے بعد ہی بجلی ایک روپے 81پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے چند گھنٹے بعد ہی بجلی کی قیمت میں مزید 1روپے 81پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔ بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جون میں پانی ، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ۔ چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی کی جائیگی ۔ درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا…

بجلی ایک روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بھاری بلوں سےپریشان عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دیدیا۔ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ سی پی پی اے نے 2 روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ…

روس سے تیل کی خریداری پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے ،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی دفتر خارجہ نے پاکستان کے روس سے تیل خریدنے کے حوالے سے کہا ہے کہ توانائی کی درآمد سے متعلق ہر ملک اپنے حالات کے مطابق خود فیصلے کرتا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق روس نے پاکستان کو مارکیٹ ریٹ سے بہت زیادہ کم قیمت پرتیل بیچا ہے۔انہوں نے چینی یوان میںادائیگی سے ڈالر کے کمزورہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈالر کمزور ہونے سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔لیکن اس لین دین سے متعلق میں یہ…

بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی 34پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 34پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ،بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کر سکتے اسکا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر…

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے ۔ سی پی پی اےنے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگ لیا۔ بجلی کی قیمت میں 1روپے 17پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 مئی کو سماعت کرے گی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے 22.90 فیصد، کوئلے سے 15.26 فیصد، فرنس آئل سے 0.46 فیصد، مقامی گیس سے 12.66 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.42 فیصد، جوہری ایندھن سے 22.90 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ مارچ میں بجلی کی…

بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی ( سی پی پی اے) نے 85پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے…

بجلی کی قیمت میں 46پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپر ا نے بجلی کی قیمت میں 46پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔نیپرا کاکہناہے کہ اضافہ تین ماہ کی مدت کیلئے ہو گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 40ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ۔

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیپر ا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی ۔ نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہو گئی نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، نوٹی فکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔ نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی…

عوام کیلئے ایک اور بری خبر ،بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے سی پی پی اے کی جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر بھی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ نیپرانے کے الیکٹر ک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی دے دی۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹر ک صارفین کے لیے ایک روپیہ 71پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی۔اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔ اطلاق کے…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لٹر کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوام کیلئے خوشخبری ، عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔ اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا…

بجلی 32پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی لیکن ڈیٹا کی ابتدائی جانچ…

نیپرا کا عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ اس سلسلے میں اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں سی پی پی اے کی جانب سے ستمبر کے لیے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا۔چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 16روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کو کرے گی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے،

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روپے 87پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روپے 87پیسے فی یونٹ سستی کردی ۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہوگا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسمنٹ سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کردیا۔ کے الیکٹرک کی…

وزیراعظم کا ستمبر میں بھی 300یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

صحبت پور(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنہوں نے اگست کے بل ادا نہیں کیے انہیں لیٹ پیمنٹ چارجز سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے اور ریلیف سے 22 لاکھ لوگوں کو 10 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بلوچستان کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین افراد سے اگست…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More