براؤزنگ ٹیگ

#fuelpriceadjustment

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے مہنگی بجلی مزید مہنگی کردی۔نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔ تفصیلات کےمطابق بجلی اکتوبر سے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ کیلئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے مزید کہا ہے کہ اضافی وصولیاں اکتوبر کے بجلی بلوں سے وصول کی جائیں گی، جبکہ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم نے بجلی صارفین کو بلز پر صارفین کو ریلیف کیلئے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کو بلز پرریلیف فراہم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔وزیراعظم نے بجلی صارفین کو بلوں پر24 گھنٹوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے اور صارفین کو بجلی کے 200 یونٹ بلز پر24 گھنٹوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔ بلز کی تصحیح کیلئے تمام اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے…

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ‏وزیراعظم شہباز شریف کا ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔اب یہ صارفین رات میں آرام سے سوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں تاجروں پر جو فکس ٹیکس لگایا گیا ہے، اس کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کو بھی بےپناہ ٹیکس کا سامنا کرنا جو اس حکومت کی منشا نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹیکس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے، چھوٹے…

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 50پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر سے 3 ماہ کے لئے ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ ریلیف پیکج لینے والے صنعتی صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے 55پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترکی نیوز) حکومت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔ نجلی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ سے عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی صارفین پر 39ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل پاور…

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 9روپے 42پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی والوں کیلئے بڑی عید کا بڑا تحفہ ،نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 11روپے34 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے سماعت کے دوران 9روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کیلئے چند روز قبل ہی فی یونٹ…

نیپرا نے بجلی 7روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نےبجلی 7روپے 90 پیسےفی یونٹ کردی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا ۔لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا، کے الیکٹرک صارفین پر بھی بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا حکام کاکہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔ سی پی پی اے حکام نے…

کراچی والوں کیلئے بری خبر ،کے الیکٹر ک نے بجلی 11روپے 34پیسے فی یونی مہنگی کرنیکی تیاریاں

کراچی (پاک ترک نیوز) شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے انتہائی بری خبر ، کے الیکٹرک نے بجلی 11روپے 34پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی ۔بجلی میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 4 جولائی کو سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے مئی کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں تاریخی اضافے کی درخواست کی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 22 ارب 65 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں 7روپے 86پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے…

نیپرا نے بجلی 3روپے99پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرانے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ۔بجلی3روپے 99پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشین بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو جون کے مہینے کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ،بجلی کے نرخ میں 4روپے پانچ پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔ نیپرا 31مئی کو سماعت کرے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔ اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سی پی پی اے کے مطابق…

نیپرا نے بجلی 2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نیپرا نے بجلی 2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 29ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا عید سے قبل عوام کو بجلی کا جھٹکا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا کا عید سے قبل عوام کو بجلی کا جھٹکا ، بجلی 2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے سے بجلی صارفین کو 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔…

حکومت کا عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا 27اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت…

بجلی 4روپے85پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری

لاہو(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی 4روپے 85پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے بجلی صارفین کو پہلا جھٹکا دیدیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 85پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔ بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ اپریل کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ سی پی پی اےجی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نوٹیفکیشن اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرا اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا…

مہنگائی کانیا سونامی آگیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ایک بار مہنگائی کا طوفان آگیا ۔ نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5روپے94پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی تین روپے کلو قیمت بڑھادی گئی جبکہ کوکنگ آئل درجہ اؤل اور گھی کی قیمتیں 19 روپے تک بڑھادی گئی ہیں ۔ درجہ دوئم کوکنگ آئل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ نئی…

مہنگائی میں پسی عوام کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ۔بجلی کی قیمت میں 6روپے10پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کردی گئی۔نیپرا درخوست پر 28فروری کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد، کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے…

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 10پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرانےبجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔ نیپرا کے مطابق اضافےکااطلاق فروری کےبجلی بلوں پرہوگا۔فیصلےکااطلاق 50 یونٹ والےصارفین اورکےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا صارفین پر 30 ارب سےزائدکااضافی بوجھ پڑےگا۔

بجلی کی قیمت میں 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوام کیلئے بری خبر بجلی کی قیمتوں میں 3.12روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے دسمبر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ درخواست میںبجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو 1 روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنےکا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیز کمپنی نے اپنی درخواست میں…

بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی

اسلام آباد@(پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More