براؤزنگ ٹیگ

#fuelpriceadjustment

بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، جب کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی ۔نیپرا درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔ اضافہ نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ،نومبر میں پانی سے 33٫21 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلہ سے 16٫26 فیصد بجلی پیدا کی…

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4روپے 74پیسے کا ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ،فی یونٹ قیمت میں 4روپے 74پیسے اضافہ کردیا گیا ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسےمہنگا کر دیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ وزارت توانائی نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق…

کراچی والوں کیلئے بری خبر ،بجلی کی قیمت میں 3روپے 75پیسے فی یونٹ اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوںمیں 3روپے75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔ نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔کے الیکٹرک کے مطابق بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ لاگو کیے گئے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے ۔ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کی گئی تھی

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہو گی اور ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی طلب و رسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت جاری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More