براؤزنگ ٹیگ

#funds

آئی ایم ایف کا پاکستان کو نئے قرض پروگرام کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل میوچل فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے معاہدہ آئندہ دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم کے درمیان تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ آئی ایم ایف سے 8 کے بجائے…

بلوچستان :ڈیموں کی تعمیر میں 2.4 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر میں 2.4 ارب روپے کی ’بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ خصوصی آڈٹ رپورٹ میں بلوچستان میں 100 ڈیموں کی تعمیر میں 2.4 ارب روپے کی بے ضابطگیوں اور تاخیر کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 100 میں سے 26 ڈیموں پر کام 2018 کے بجائے 2021 میں مکمل ہوا۔ تاخیر سے تعمیراتی لاگت 261 ملین روپے تک پہنچ گئی۔منصوبے کے نفاذ کے یونٹ اور نگرانی کے اخراجات میں بھی 133.6 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔ غیر شیئر ہولڈرز کو 112.6 ملین روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی جبکہ…

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی آج منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔ سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے…

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان جب کہے گا فنڈ مہیا کیاجائے گا۔ آئی ایم ایف حکام نے مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی اے کا آخری جائزہ مکمل کرلیا گیا، اب بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو شدید اقتصادی عدم توازن کو دور کرنے اور ملکی معاشی استحکام کو…

آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائی اریجنمنٹ کی تیسری اور آخری قسط کل ملے گی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سٹینڈ بائی اریجنمنٹ کی تیسری اور آخری قسط کل ملے گی ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو اگلی قسط 1.1ارب ڈالر کی ادائیگی کل ہوگی۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو اگلی قسط کل 1.1 ارب ڈالرکی ادائیگی کی جائے گی۔ آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو…

توسیعی فنڈ سہولت کے لئے آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ بات چیت ہوگی، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے معاملے پر اگلے ماہ واشنگٹن میں بات چیت کی جائے گی کیونکہ ملک مکمل پیمانے پر معاشی بحران کو ختم کرنے کی طرف دیکھ رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے گذشتہ روز میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف کے ساتھ ای ایف ایف میں اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن اسکی مالیت کیا ہو گی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرض دہندہ کا ہماری ابتادئی درخواست…

آئی ایم ایف نے قرض منصوبوں کی فوری منظوری روک دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی، گردشی قرضے کے پانچویں حصے سے زیادہ کی ادائیگی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 268 ارب روپے کے قرض کو حکومتی قرضوں کا حصہ بنانے کی عبوری حکومت کی تجاویز کی فوری طور پر توثیق نہیں کی۔ آئی ایم ایف نے اس قدر جلد بازی کی وجوہات کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن عبوری حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری پر فیصلے سے پہلے ہی روک چکا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے 3اہم تجاویز…

مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے فنڈز کٹوتی کا فیصلہ اجتماعی سزا ہے ،اقوام متحدہ

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ متعدد مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کو دی جانے والی امداد کو معطل کرنے کا فیصلہ ایک "اجتماعی سزا" ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے عطیہ دہندگان پر زور دیاکہ غزہ کی انتہائی ضروری امداد کو برقرار رکھا جائے ۔ UNRWA کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ایسے فیصلے غزہ میں "قحط کی لپیٹ" کے طور پر لیے گئے ہیں، جو تقریباً…

عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد(پا ک ترک نیوز) بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا۔راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔ اس رقم کی فراہمی…

آئی ایم ایف کا وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کا وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد جولائی تا ستمبر اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف اور مجوزہ نگران حکومت کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے، مذاکرات کے بعد 3ارب ڈالر قرض میں سے 70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف سے مارچ 2024تک 1.8ارب ڈالرفنڈز ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے فنڈز کا حصول دو اقتصادی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔

پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے، بلوم برگ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔ پاکستان 6.5 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جو حکومت…

آئی ایم ایف کا شرح سود میں اضافے پر زور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کا شرح سود میں اضافے پر زور دیا ۔ تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کی علاقائی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر پاکستان پر شرح سود میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق…

حکومت کو انتخابات کیلئے 27 اپریل تک فنڈز دینے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے حکومت کو 27اپریل تک فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے پر امن ، منصفانہ اور شفاف انتخابات پر زور دیا، درخواست گزار کے مطابق عام انتخابات میں شرکت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی احترام اور مفاہمت ہونی چاہیے۔ درخواست گزار کے مطابق 1970,1977 کے انتخابات کے برعکس ایک وقت انتخابات ہونے…

آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو اب مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے اور اب مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے۔ قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس کے تحت حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا…

عمران خان سیلاب زدگان کیلئے کل تیسری ٹیلی تھون کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے کل تیسری ٹیلی تھون کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر چیئرمین عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک اور ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کیا۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1571011116075196416 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے تیسرا ٹیلی تھون کیا جائے گا۔ یہ ٹیلی تھون 3 گھنٹے پر مشتمل ہو گا اور اس ٹیلی…

ورلڈ بینک کا افغانستان کی 50کروڑ ڈالر امداد بحال کرنے کا فیصلہ 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے 50کروڑڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ورلڈ بینک بورڈ کے ارکان آج افغانستان کی تعمیر نو کے منجمد ٹرسٹ فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کو جاری کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اجلاس کر رہے ہیں۔ ورلڈ بینک میں افغانستان کے ترقیاتی پراجیکٹس کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے جسے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے منجمد کردیا گیا تھا تاہم اب اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم این جی اوز اور عالمی اداروں کو فراہم کرنے کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More