امریکہ نے روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں
واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے یوکرین پر حملے کے باعث روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔ امریکہ نے 2600روسی اور بیلاروسی افراد پر ویزے کی پابندیاں عائد کی ہیں ۔ان افراد میں روسی ٹی وی چینلز کے تین اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں ۔ جی سیون رہنماؤں نے روسی تیل پر مرحلہ وار پابندی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایک بیان میں جی سیون نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے اقدامات روس اور اس کے لوگوں کی تاریخی قربانیوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔نئی امریکی پابندیوں کا اعلان اس وقت کیا گیا جب جی سیون رہنماؤں نے یوکرینی صدر سے…