ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ سب سے دور کہکشاں تک پہنچ گئی
نیویارک (پاک ترک نیوز)
ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ(جے ڈبلیو ایس ٹی )نے کاسمک ڈان میں سب سے زیادہ دور واقع کہکشاں کی نشاندہی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اس کی تصاویر کھینچی ہیں۔خلائی دوربین نے مسلسل دو سال تک کاسمک ڈان پرتحقیق کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکہ کےنیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی طاقتور دوربین، جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) نے گزشتہ دو سالوں سے 'کاسمک ڈان' کا مشاہدہ کرنے کے بعد سب سے دور معلوم کہکشاں کو پکڑ لیا ہے۔
ناسانے گذشتہ روز جاری ہونے والی اپنی پریس…