براؤزنگ ٹیگ

#geneva

غزہ کی پٹی میںکم ازکم 30فیصد ہاؤسنگ سیکٹر تباہ ہو چکا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا(پاک ترک نیوز) قوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے رپورٹ کیا ہےکہ غزہ کی پٹی میں کم از کم 30 فیصد ہاؤسنگ سیکٹر یا تو تباہ ہو چکا ہے یا ناقابل رہائش بنا دیا گیا ہے۔ جب کہ ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اقوام متحدہ نے گذشتہ روزکی رپورٹ میں غزہ میں ہاؤسنگ کی وزارت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کی پٹی میں تمام ہاؤسنگ یونٹس میں سے کم از کم 30 فیصد یا تو تباہ ہو چکے ہیں۔ غیر رہائش پذیر ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ او سی ایچ اے کے…

قرآن پاک کی بے حرمتی، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

جنیوا (پاک ترک نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمی پر بات کرنے کیلئے پاکستانی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ انسانی حقوق کونسل کے ترجمان کے مطابق ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے، مذہبی منافرت پر اجلاس ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان پاسکل سم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر 47 رکنی انسانی حقوق کونسل سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے پر بحث کے لیے اپنا ایجنڈا تبدیل کرے گی۔ جنیوا…

جنیوا میں سکھ کمیونٹی کا مُودی سرکار کےبہیمانہ مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جنیوا (پاک ترک نیوز) جنیو ا میں سکھ کمیونٹی نے مودی سرکار کے بہیمانہ مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ میں عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سکھ کمیونٹی نے مُودی سرکار کے مظالم اجاگر کرنے اور سکھ کمیونٹی کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ یہ احتجاجی مظاہرہ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس جاری ہے جس میں دنیا بھر…

عالمی ادارہ صحت نے کووڈ19کی بین الاقوامی تشویش کا باعث حیثیت میں تین ماہ کا اضافہ کر دیا

جنیوا(پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ۔19 کی جنوری2020سے نافذ العمل بین الاقوامی صحت عامہ کی باعث تشویش ہنگامی حیثیت کومزید تین ماہ کے لئے بڑھا دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز ہیلتھ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے جاری کووڈ۔19 وبائی مرض کے بارے میں کمیٹی کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وبائی مرض بین الاقوامی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا عمل جاری رکھے گا۔ چنانچہ ڈبلیو ایچ او کے…

جنیوا کانفرنس میں 9.7ارب ڈالرامداد کا اعلان ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں 9.7ارب ڈالر کی امداد کا اعلان ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جنیوا کانفرنس میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، عالمی مالی امداد کی پائی پائی شفافیت سے استعمال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کی کامیابی کروڑوں عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ امریکہ نے 100ملین ڈا لرامداد دینے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔…

وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے جنیوا میں ملاقات

جنیوا(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے جنیوا میں ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ جنیوا کے دوران پارٹی قائد میاں نواز شریف اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کا گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی اور انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی…

امریکا پاکستان کو مزید 100 ملین ڈالر اضافی امداد دے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا پاکستان کو مزید100 ملین ڈالر اضافی امداد دے گا، اعلان کردہ رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرا اسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، اس فراہمی کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو…

دنیا نے کل دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں،وزیراعظم

جنیوا(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کاکوہنا ہے کہ دنیا نے کل دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں، عالمی برادری نے کل شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت، یورپی یونین، ترقیاتی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے کانفرنس میں شاندار کردار پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس میں…

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ,وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں ۔ وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔مزید براں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہء امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے۔آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جنیوا میں منعقد پاکستان کانفرنس کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، شیری رحمان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، حناربانی اور دیگرشریک ہوئے۔ اجلاس کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ کانفرنس…

طالبان کیلئے ضروری افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی روکیں، اقوام متحدہ

جنیوا(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لیے بے حد ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان افغانستان سے پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک یا خطے کے کسی اور ملک میں دہشت گردی نہ ہونے دیں اور عالمی برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سلامتی کے لیے…

امریکہ ، روس مذاکرات :یوکرائن بحران کے حل کی امید ابھی زندہ ہے

سلمان احمد لالی جنیوا میں ایک بار پھر سرد جنگ کی تاریخ دہرائی گئی۔ امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے یوکرائن تنازعہ ، کشیدگی کی کمی کے موضوعات پر اہم بات چیت کی۔ دنیا بھر میں اس ملاقات کو انتہائی دلچسبی سے دیکھا جارہا تھا باالخصوص یوکرائن میں جہاں کی حکومت اور عوام روس کے ممکنہ حملے کے انتظار میں دم سادھے بیٹھے ہیں۔ ان مذاکرات کے نتیجہ میں کسی خاص پیش رفت کی امید کسی کو بھی نہیں تھی لیکن ماہرین امید کر رہے تھے کہ شاید ملاقات فوری جنگ کے خطرات کو ٹال…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More