مغل دور کے ہیروں سے مزین چشموں کی لندن میں نمائش،قیمت صرف 58 کروڑ روپے
لندن (پاک ترک نیوز) برصغیر کے نامعلوم شاہی خزانے سے ملنے والے نایاب ہیرے اور زمرد سے بنے چشموں کو رواں ماہ کے آخر میں لندن میں ایک نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیلام گھر سوتھبائیز کے مطابق یہ چشمے مغل دور کے 1890 کے آس پاس کے ہیں۔
نیلام گھر نے بتایا کہ چشموں کو نیلامی کے لیے 15 لاکھ سے 25 لاکھ پاؤنڈ (20 لاکھ ڈالر سے 34 لاکھ ڈالر) میں پیش کیا جائے گا۔ فروخت سے پہلے ان کی نمائش اکتوبر میں پہلی مرتبہ ہانگ کانگ اور لندن میں کی جائے…