براؤزنگ ٹیگ

#goldenvisa

قومی آل رائونڈر شاداب خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

لاہور (پاک ترک نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا۔ شاداب خان نے انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک پیغام میں یو اے ای کا گولڈن ویزہ ملنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ شاداب خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر، میں نے سب سے زیادہ وقت یو اے ای میں گزارا ہے، یہ ہمیشہ گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے اور گولڈن ویزا حاصل کرنے پر مجھے فخر ہے۔ یاد رہے کہ شاداب خان گزشتہ دو سالوں سے پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور انہوں نے افغانستان کے…

تھائی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا سکیم متعارف کروا دی

بینکاک(پاک ترک نیوز) تھائی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا سکیم کی سہولت متعارف کروا دی ۔ تاہم یہ سہولت صرف امرا کیلئے ہی ہو گی کیونکہ اس ویزا کیلئے آپ کے بینک اکائونٹ میں اچھا خاصا سرمایہ ہو نا ضروری ہے ۔ اس سکیم کے تحت 10برسوں کیلئے ویزا حاصل کیا جا سکے گا ۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے پچاس فیصد افراد کا تعلق یورپ سے ہو گا ۔ حکومتی منصوبے کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے اگلے 10 برسوں میں مقامی اقتصادیات کو 26 ارب یورو کے برابر فائدہ پہنچے گا۔ابتدائی طور پر یہ ویزا بقول تھائی گورنمنٹ ورک فرام…

متحدہ عرب امارات کا ویزا نظام میں مزید نرمی کا اعلان

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے نظام میں مزید آسانیاں کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے ویزوں کے اجراء اور شرائط میں نئی ترمیم کی ہیں جس کے تحت رہائشی ویزا رکھنے والے والدین اب 25 سال تک کے بچوں کی کفالت کر سکتے ہیں، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے، اس سے پہلے بچوں کی کفالت کے لیے عمر کی حد 18 سال تھی ۔ رہائشی ویزے کی منسوخی یا ختم ہونے کے بعد چھ ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ سیاحتی ویزا سیاحتی ویزا کیلئے سپانسر…

بحرین بھی غیر ملکیوں کو مستقل گولڈن اقامے جاری کرے گا

مناما (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے بعدخلیجی تعاون کونسل کے اہم رکن ملک بحرین نے بھی غیر ملکیوں کو مستقل گولڈن اقامے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق مقیم غیرملکیوں، سرمایہ کاروں اور باصلاحیت لوگوں کو ملک میں آنے اور رہنے کی ترغیب دینے کے لیے گولڈن اقامہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گولڈن اقامہ ویزے کی تجدید غیرمعینہ مدت تک کے لیے ہوگی۔ ویزا ہولڈرز کو بحرین میں روزگار اور خاندان کے افراد کو رہائش کا حق ملے گا۔ بحرینی وزارت داخلہ نے گولڈن اقامہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More