براؤزنگ ٹیگ

#goldmedal

پیرس اولمپکس؛ دنیا کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ آج اختتام پذیر ہوگا

پیرس (پاک ترک نیوز) پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ اولمپکس 2024 آج ختم ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فرانست کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والا کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس 17 روز تک شائقین کو محظوظ کرنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔ گیمز میں ہفتہ کی شب تک چین نے 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، چین نے 27 گولڈ اور 24 کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں اور میڈلز کی مجموعی تعداد 90 ہے۔ امریکا ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر…

فخر پاکستان گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے گھر پہنچ گئے، گاؤں میں جشن کا سماں

میاں چنوں(پاک ترک نیوز) اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم قافلے کی صورت میں اپنے آبائی گھر میاں چنوں پہنچ گئے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے استقبال کیلئے پورا گاؤں امڈ آیا، پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے گئے، ارشد ندیم کے گاؤں میں جشن کا سماں بندھ گیا، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ فضا ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر پہنچنے پر جذبانی…

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

برمنگھم(پاک ترک نیوز) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ، ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔ تفصیلات کےمطابق جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔ ارشد…

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

برمنگھم(پاک ترک نیوز) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹرنوح دستگیر بٹ نے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستانی ویٹ لفٹر کی فتح کے بعد ویٹ لفٹنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا شاہ حسین کے ملک کیلئے پہلا میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے اسنیچ اور…

بیجنگ سرمائی اولمپکس، 4دنوں میں سونے کے 25تمغوں کا فیصلہ ہوگیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین میں جاری 24ویں سرمائی اولمپکس کھیلوں میں پہلے چار دنوں کے دوران 25سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہو گیا ہےجن میں میزبان چین سر فہرست ہے۔جبکہ 19ملک ایک یا ایک سے زیادہ تمغے جیت کر میڈلز ٹیبل پر جگہ بنا چکے ہیں۔ اولمپکس کھیلوں کے منتظمین کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین سونے کے 3اور چاندی کے 2تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ سوئیڈن سونے کے 3اور کانسی کے ایک تمغے کے ساتھ دوسرے، روسی اولمپک کمیٹی کے کھلاڑی سونے کے 2، چاندی اور کانسی کے3،3 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اب تک…

ونٹر المپکس کا کل سے چین میں آغاز

بیجنگ (پاک ترک نیوز)24ویں ونٹر اولمپکس کا چین میں کل سے آغاز ہو رہا ہے ۔ چین پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ۔اس ایونٹ میں 91ممالک کے 3871اتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔ اتھلیٹس کے درمیان 15مختلف کھیلوں کے 109مقابل ہوں گے۔ یہ میلہ 4سے 20فروری تک جاری رہے گا اور اس مقابلہ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ میں بھی منعقد ہوں گے۔ اب تک کے ونٹر اولمپکس مقابلوں میں ناروے کو سبقت حاصل ہے ۔ ناروے نے 132گولڈ ،125سلور اور 111برونز میڈل حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ 105گولڈ ،112سلور اور 88برونز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More