گڈ پارٹی نے ترکیہ کے بلدیاتی نتخابات میں سی ایچ پی سے راہیں جدا کر لیں
انقرہ (پاک ترک نیوز)
گڈ پارٹی نے جمہوریہ ترکیہ میں اگلے سال مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر تمام 81 صوبوں میں اپنے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گڈ پارٹی کے ترجمان کرلد زورلو نےیہ اعلان گذشتہ روز پارٹی کے جنرل ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 81 صوبوں اور اضلاع میں ہماری پارٹی کے اپنے امیدواروں کا تعین ہر انتخابی علاقے میں عوام سے ملاقاتوں کے ذریعے کیا…