توانائی بحران ،سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) توانائی بحران کے باعث حکومت نے نے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی سے متعلق قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ٹاسک فورس کے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جہاں بجلی پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے وہاں بھی سولر پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، توانائی بچت اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے پر بھی غور ہوا ہے، گزشتہ برس…