سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث سکول اور سرکار ی دفاتر بند
کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث دو ہفتوں کیلئے سکولوں اور سرکاری دفاتر کو بند کردیا گیا۔ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ہے۔
سری لنکا معاشی بحران سے دو چار ہے اور گذشتہ برس کے آخر سے مناسب مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اناج، ادویات اور ایندھن درآمد کرنے سے قاصر ہے۔ملک کو ریکارڈ مہنگائی اور بجلی کی طویل بندش کا بھی سامنا ہے جس کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے اور صدر گوتابایا راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔
وزارت پبلک…