براؤزنگ ٹیگ

#governer

امریکی ریاست ایری زونا میں اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

ایری زونا (پاک ترک نیوز) امریکہ کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل 14 کے مقابلے میں 16 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔ بل گورنر کیٹی ہابز کو پیش کردیا گیا ہے جو اس پر دستخط کریں گی۔دو ری پبلکنز بھی ایری زونا کی سینیٹ میں پیش بل کی حمایت میں شامل تھے، اس طرح اس بل کو 14 کے مقابلے میں 16 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ یاد رہے کہ ایری زونا میں خانہ جنگی دور سے ہر قسم کے اسقاط حمل پر پابندی لگی ہوئی ہے، سوائے اس صورت میں جب مریض کی جان بچانا مقصود ہو۔واضح رہے کہ اس سے قبل…

یوم پاکستان : سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقاریب

لاہور(پاک ترک نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب جاری ہیں، تعلیم ،صحت ،کھیل ، فن اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیازسے نوازا جارہا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہورمیں اعزازات دینے کی تقریب جاری ہے جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اہم شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سول اعزازات سے نواز رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سول اعزازات پیش کر رہے ہیں۔قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی مختلف شخصیات کو اعزازات…

صدر اردوان نے 57صوبوں کے گورنر بدل دئیے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے بڑے پیمانے پراعلیٰ سطحی ردوبدل کرتے ہوئے 57 صوبوںگورنروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر ددئیے ہیں۔ جمعرات کےروزسرکاری گزٹ میں شائع ہونے والےصدارتی فرمان کے مطابق ادانا کے گورنر سلیمان البان کو ازمیر صوبے کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ یاوز سلیم کوگر نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ یونس سیزر جو پہلے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ تھے کو شمال مغربی صوبہ ایڈرن کا گورنر نامزد کیا گیا ہے۔ مالتیا کے گورنر ہولوسی شاہین کو…

خیبر پختونخوا میں انتخابات: گورنر نے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) گورنر خیبر پختونخوا نے آج صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں 28 مئی کو انتخابات کی تاریخ دے دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے مشورہ دیا کہ تقریباً 2 ہفتے گزر گئے، پیچیدگی سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔…

فلپائن میں مسلح افراد کے حملے میں گورنر اور پانچ افراد ہلاک

منیلا (پاک ترک نیوز) وسطی فلپائن میں ایک صوبائی گورنر اور پانچ دیگر کو نامعلوم مسلح افراد نے مقامی سیاست دانوں کے خلاف تازہ ترین حملے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چھ مشتبہ افراد رائفلیں لے کر اور مسلح خدمات کی طرح کی وردیوں میں ملبوس پامپلونا قصبے میں گورنر کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ گورنر کی بیوہ نے بتایا کہ نیگروس اورینٹل صوبے کے گورنر روئل ڈیگامو اور پانچ دیگر افراد اس فائرنگ میں مارے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More