شام : حکومت اور اپوزیشن میں آستانہ گفت و شنید کا 17واں دور شروع
نور سلطان(پاک ترک نیوز)شام میں قیام امن اور جمہوریت کے فروغ کے لئے آستانہ گفت وشنید کا 17واںدو روزہ دور شروع ہوگیا ہے جس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک میں امدادی کاروائیاں، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، امن کے پائیدار قیام کے لئے اقدامات پر دونوں طرف سے آراء پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات کے اس 17ویں دور میں اس گفت وشنید کو ممکن بنانے اور آگے بڑھانے تینوں ملکوں روس، ترکی اور ایران کے نمائندوں کے علاوہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے وفود اور…