سرکاری افسران عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
لاہور (پاک ترک نیوز) سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اورعوامی فلاح و بہبود اور انہیں بہم ریلیف کی فراہمی کےلئے بہترین او رعوام دوست پالیسیاں تشکیل دیں تا کہ عام آدمی کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔
سول سروسز اکیڈمی والٹن میں 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ،فیکلٹی ممبران ،…