براؤزنگ ٹیگ

#graindeal

ترکیہ کی ثالثی میں ہونیوالے اناج معاہدہ سے یوکرین اچانک دستبردار

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ثالثی میں ہونیوالے اناج معاہدے سے یوکرین نے اچانک دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق روس، یوکرین اور ترکیہ کے درمیان دو ماہ تک جاری رہنے والی بات چیت کا مقصد بحیرہ اسود کی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا، مبینہ طور پر ایک معاہدہ طے پا گیا، جس کے اعلان کے لیے انقرہ تیار تھا۔ تاہم، معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق، کیف کی اچانک دستبرداری نے معاہدے کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی طرف سے توجہ دلانے کے بعد ترکیہ کی ثالثی میں ہوئے…

ترکیہ نے اناج معاہدے سے بھوک کے عالمی بحران کو روکنے میں مدد کی: اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اناج کے معاہدے سے بھوک کے عالمی بحران کو روکنے میں مدد کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ نے اناج کے معاہدے کے ساتھ عالمی خوراک کے بحران کو روکنے میں مدد کی ہے جس سے یوکرائنی اناج کی بین الاقوامی منڈیوں میں ترسیل کی اجازت دی گئی ہے۔ جولائی 2022 میں اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں طے پانے والے تاریخی معاہدے نے بحیرہ اسود سے یوکرین کے اناج کی محفوظ برآمد کی اجازت دے کر اور عالمی قیمتوں کو نیچے لا کر خوراک کے…

روس کے یوکرینی بندرگاہ اوڈیساپر فضائی حملے میں اناج کے متعدد گودام تباہ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا پر فضائی حملے میں متعدد اناج کے گوداموں کو نقصان پہنچا ہے ۔ روسی فوج کے مطابق یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا کو ایک بڑے روسی فضائی حملے کے ذریعے نشانہ بنانے کے بعد اناج کے متعدد گودام تباہ ہو گئے۔ دوسری جانب یوکرین کی افواج کے مطابق روس نے ملک کے جنوب میں دوبارہ حملہ کیا۔ جولائی کے بعد سے جب ماسکو نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی محفوظ ترسیل کی اجازت دینے والے معاہدے سے دستبرداری اختیار کی، روس نے جنوبی اوڈیسا اور میکولائیو…

روس کوالگ تھلگ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، روس بھی اناج معاہدے میں اپنی سوچ محدود نہ کرے۔ صدر اردوان کی پریس بریفنگ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ روس کو الگ تھلگ کرنے والا کوئی بھی اقدام پائیدار ہونے کا امکان نہیں ہے اور ماسکو پر زور دیا کہ وہ مذاکرات میں اپنی سوچ کو محدود نہ کرے جس کا مقصد بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرائنی اناج کی برآمد کے لیے ایک اہم معاہدے کو بحال کرنا ہے۔ صدر نے نئی دہلی میںجی۔ 20ملکوں کے سربراہی اجلاس کے بعد گذشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا کہ بحیرہ اسود اناج معاہدے میں روس کونیچا دکھانے والا کوئی بھی اقدام قابل عمل نہیں ہوگا۔ اردوان نے کہا کہ بحیرہ اسود کے…

غریب افریقی ملکوںکو روسی اناج کی فراہمی ، روس جلد ترکیہ اور قطر سے رابطے کرے گا، نائب وزیر خارجہ گرشکو

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس افریقہ کو ایک ملین میٹرک ٹن اناج بھیجنے کے معاہدوں کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ترکیہ اور قطر کے ساتھ ملکر کام کرنےکے لئے رابطوں کا سلسلہ جلد شروع کرے گا۔ اس امر کا اظہار روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نےگذشتہ روزصحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ روس نے افریقی ممالک کوامداد پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ جن میں سے کچھ خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ ہم انہیں مفت یا رعایتی اناج کی پیشکش کر رہے ہیں ۔ ماسکو نے جولائی میں ایک سال پرانے معاہدے کو چھوڑنے کے…

اردوان کی روسی ہم منصب پیوٹن سے اہم ملاقات

سوچی(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور روسی ہم منصب ولادیمیری پیوٹن کی سوچی میں ملاقات ہوئی ۔ ترک صدر اردوان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات روس کے ساحلی شہر سوچی میں ہوئی ، دونوں سربراہوں کی ملاقات کے دوران موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ تاریخی بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کی بحالی کو اجلاس میں زیر غور لایا گیا۔ ملاقات کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو…

اردوان اور پیوٹن آج سوچی میں اہم ملاقات کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے آج سوچی میں ملاقات کریں گے ۔ اس حوالے سے روسی صدر دفتر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ترک صدر اردوان نے اس سے قبل بھی یوکرین کے ساتھ دنیا بھر کو اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے برقرار رکھنے کے لیے روسی صدر پر کافی زور دیا تھا اور اب بھی یہ معاملہ دونوں رہنماؤں کے درمیان زیر بحث آئے گا۔ یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جمعے کے روز ماسکو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے…

ترک وزیر خارجہ اہم دورے پر کل ماسکو پہنچیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کل ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے دو روزہ مذاکرات کے آغاز پر ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ ترک روس تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے کی تصدیق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے بھی کی۔زاخارووا نے صحافیوں کو بتایال کہ لاوروف اور فیدان خطے کی صورت حال پر بات کریں گے، خاص طور پر یوکرین، شام، لیبیا، ٹرانسکاکیشیا سے متعلقہ امور زیر بحث آئیں…

اناج کے معاہدے پر ترکیہ روس صدارتی اجلاس ترک وزیر خارجہ سوچی جائیں گے

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کو صدر پو ٹن کے ترکیہ کے دورے سے قبل اناج معاہدے کی بحالی کے لئے راضی کرنے کی غرض سے ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان4ستمبر کو روسی بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ روس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے بتایا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا ترکیہ کا دورہ اب ستمبر کے دوسرے نصف تک ملتوی ہو گیا ہے۔ اور اب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بات چیت سے پہلے معاملات کو…

اردوان اناج معاہدے کی بحالی کے لئے اب بھی پر امید

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اب بھی پر امید ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے متوقع دورے کے دوران انہیں یوکرین سے دنیا کو اناج کی محفوظ ترسیل کے لیے کوئی حل تلاش کرنے پررضا مند کر لیں گے۔ یہ اردوان ہی تھے جنہوں نے روس اور یوکرین کو اناج کے ایک تاریخی معاہدے کے لیے اکٹھا کر کے سفارتی فتح حاصل کی اور پنڈتوں کا خیال ہے کہ وہ انہیں دوبارہ ایک معاہدے کے لیے اکٹھا کرسکتے ہیں۔ کیونکہ مغرب یا دیگر ممالک کے برعکس اردوان ان چند رہنماؤں میں شامل ہیں جو…

یوکرین کا پہلا کا رگو جہاز بحیرہ اسود میں نئی راہداری سے روانہ

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کا پہلا کارگو جہاز بحیرہ اسود میں نئی راہداری سے اوڈیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ۔ یہ کارگو بحری جہاز ایسے وقت میں روانہ جب روس کی جانب سے ڈینیوب بندرگاہ پر حملے میں اناج کے گوداموں اور سائلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ روس نے جولائی کے وسط میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یوکرینی بندرگاہوں اور اناج کے سائلو پر باقاعدہ فضائی حملے کیے ہیں اور دھمکی دی ہے کہ یوکرین سے نکلنے والے کسی بھی بحری جہاز کو ممکنہ فوجی اہداف کے طور پر سمجھا جائے…

اناج معاہدے کی بحالی کا انحصار مغربی ملکوں پر ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں، صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ روس کے ساتھ ایک اہم معاہدے جس کے تحت یوکرین کو بحیرہ اسود کے راستے اپنا اناج برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی کی بحالی کا تمام تر انحصار اب مغربی ملکوں پر ہے۔اور اسکے لئے انہیں اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ صدراردوان نے دارالحکومت انقرہ میں 14ویں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ کسی مزید تعطل کے بغیر اس مسئلے کا حل مغربی ممالک کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ حالیہ ٹیلی فون…

ترک وزیر خارجہ سے اطالوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے اطالوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ترک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ رابطے میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ فیدان اور تاجانی نے علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود کے اناج کا معاہدہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بحیرہ اسود میں اناج معاہدہ انقرہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ سال روس اور…

اردوان رواں ماہ پیوٹن کے دورہ ترکیہ کیلئے پرامید

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اگست میں روس کے صدر پیوٹن کے ترکیہ کے دورے کیلئے پر امید ہیں۔ اردوان کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن کے مجوزہ دورہ ترکیہ کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے لیکن امید ہے کہ وہ رواں ماہ یہ دورہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اردوان نے کہا کہ روسی صدر کے دورہ ترکیہ کی تاریخ واضح نہیں ہے لیکن وزیر خارجہ اور انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ اس معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ دورہ رواں ماہ اگست میں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ افریقی…

اناج کی ترسیل کی طویل مدتی معطلی سےکسی کو فائدہ نہیں ہوگا ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون کا کہنا ہے کہ اناج کی ترسیل کی طویل مدتی معطلی سےکسی کو فائدہ نہیں ہوگا ۔ترکیہ اناج کی ترسیل کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھےگا۔ ترک صدر اردوان کا روسی ہم ولادیمیر پیوٹن سےٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ ٹیلی فونک رابطے میں بحیرہ اسود کے ذریعےاناج کے معاہدے کی اہمیت کو امن کے پُل کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ اردوان نے کہا کہ اناج کے معاہدے کی بحالی کےلیے سفارت کاری جاری رکھیں گے اور اناج کی ترسیل کی بحالی کیلئےکوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اناج…

روسی صدر پیوٹن کا افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

ماسکو (پاک ترک نیوز) پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرے گا ۔ افریقا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ غریب ترین ممالک کے لیے اناج کی کھیپ ایک ماہ میں تیار ہو جائے گی۔روس کھیپ کی ترسیل کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا۔ پیوٹن نے کہا کہ وہ بحیرہ اسود کے ذریعے اناج معاہدہ کو ختم کرنے سے ہونے والے نقصان سے افریقا کو بچائے گا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی نے کہا کہ ماسکو بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے سے دستبرداری کے نتائج سے افریقا کو بچانے کے لیے "ہر ممکن…

اردوان اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،اناج معاہدے پر تبادلہ خیال

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،بحیرہ اسود اناج معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ ترکیہ امن کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے زیلنسکی کی درخواست پر فون پر بات کی۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا…

پیوٹن سے بات چیت اناج معاہدے کی بحالی کا باعث بن سکتی ہے ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کو بحال کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کی منصوبہ بند بات چیت بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ انہوں نے مغربی ممالک سے روس کے مطالبات پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردوان نے خلیجی ممالک اور شمالی قبرص کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، بحیرہ…

روس کا دوسرے روز بھی یوکرینی بندرگاہ اوڈیسا پر فضائی حملہ

کیف (پاک ترک نیوز) روس نے دوسرے روز بھی یوکرینی بندرگاہ اڈویسا پر بمباری کی ہے ۔ روس کی جانب سے انا ترسیل معاہدہ ختم ہونے کے بعد دوسرے روز بھی یوکرین کی بحیرہ اسود کی اہم بندرگاہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔روس نے مسلسل دوسری رات یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا۔ یوکرین حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اناج کی برآمد کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ اوڈیسا کی فوجی انتظامیہ کے ترجمان سرہی براچوک نے بدھ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More