الجزائر میں رمضان المبارک سے قبل دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا
الجزائر سٹی (پاک ترک نیوز)
براعظم افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے گیارہویں بڑے ملک الجزائر میں رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے دنیا کی تیسری سب سے بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا ہے۔ جو سیاسی تبدیلیوں کے باعث برسوں سے تاخیر کا شکار تھی۔
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بحیرہ روم کے ساحل پر شمالی افریقی ملک الجزائر کی عظیم الشان مسجد کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس مسجد کو مقامی طور پر دجامع الدجایر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں دنیا کا سب سے اونچا مینار 265 میٹرہے۔ اس میں 120,000 افراد…