براؤزنگ ٹیگ

#graylist

ترکیہ کو ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ سے نکال دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )نے گرے لسٹ سے نکال دیا ۔ عالمی مالیاتی بدانتظامی پر نظر رکھنے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے ترکیہ کو ان ممالک کی نام نہاد "گرے لسٹ" سے نکالنے کا اعلان کیا جن کے لیے خصوصی جانچ پڑتال کی ضرورت ہے، ایک طویل انتظار کے فیصلے میں جو حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی آمد کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ ترک وزیر خزانہ مہمت سمیک کی جانب سے یہ اعلان سوشل میڈیا اکائونٹ پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم کامیاب ہوگئے اور اس کے ساتھ…

عمران خان توشہ خانہ کیس میں سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے، وزیر اعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے انتہائی تحمل سے طعنے برداشت کیے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے۔توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر خوشی نہیں بلکہ یہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری طرح اسمبلی اور سینیٹ میں بل پر حکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور ہم نے انتہائی تحمل سے طعنے برداشت کیے۔ مجھے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر خوشی نہیں بلکہ یہ لمحہ فکریہ ہے۔عمران خان توشہ خانہ کیس میں سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے۔ وزیر اعظم…

کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے ہوئے اہداف میں کمی کو پورا کیا، ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا، اینٹی منی لانڈرنگ،کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر امریکہ کا رد عمل سامنے آگیا، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2018 میں 27 نکاتی ایکشن پلان…

فیٹف کا اجلاس آج ، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا اعلان متوقع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف )کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایفگرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ فیٹف پاکستان کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے اور پاکستان نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حتمی اعلان سے پہلے فیٹف کی ٹیم فیزیکلی بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے اور جس پر اُس نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ٹی راج کمار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے…

گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہو ا مکمل نہیں، جشن منانا قبل از وقت : حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہواہے، تاہم اس معاملے پر جشن منانا ابھی قبل از وقت ہوگا، ایف اے ٹی ایف نے بیک وقت 2ایکشن پلان دئیے۔ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیٹف ٹیم جلد پاکستان آئے گی، یہ اختتام نہیں آغازہے، ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گے، ہم چاہتے ہیں فیٹف غیرجانبدار…

فیٹف اجلاس جاری، آج پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان

برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے ۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس میں آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے طریقہ کار کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی، پلینری انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ آئی سی آر جی کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق…

ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس کل ،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس کل سے برلن میں ہو گا ۔ پاکستان کے گرے لسٹ سےنکلنے کے امکانات روشن ہیں ۔پاکستان نے 34 میں سے 32 نکات پر عملدر آمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس کل 14سے 17جون تک جرمنی کے شہربرلن میں ہوگا ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف کے دو مختلف پلانز کے تحت 34 میں سے 32 نکات پر عملدرآمد مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر جبکہ 2021 کے ایکشن پلان کے تحت 7 میں سے 6…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More