براؤزنگ ٹیگ

#gujrat

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ،پنجاب،مشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان،…

کراچی سے بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا ،سمندری طوفان کی شدت کمزور

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی سے بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔طوفان سندھ کے ساحلوں سے دور ہونے لگا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10 سے 15 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کیٹی بندر اور اطراف میں لہریں 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے جبکہ کراچی سے 225 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت…

شیریں مزاری رہائی ملتے ہی پانچویں مرتبہ بھی گرفتار

گجرات(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔ شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاریاں میں 10 مئی کو ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔ وکیل فراز احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری 9 مئی کے مظاہرے میں شریک نہیں ہوئیں، پولیس کے پاس نہ کوئی ویڈیو نہ تصویری ثبوت ہیں جس…

پرویز الہٰی کی دو مقدمات میں 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور

گوجرانوالہ (پاک ترک نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں ، جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چودھری پرویز الٰہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔ سپیشل جج رانا محمد سلیم کی عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی گئی ۔…

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے گھر پر غیر قانونی طور پر پولیس آپریشن کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لینے کے…

پرویز الہی کی گجرات میں رہائش گاہ پر پولیس کا ایک بار پھر چھاپہ

گجرات(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گجرات میں رہائش گاہ پر پولیس نے ایک بار چھاپہ مارا ہے۔پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ کنجاہ ہاؤس سے حراست میں لیے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دئیے گئے۔پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی، پرویز الہٰی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے۔ اس کے علاوہ گجرات میں ہی چودھری وجاہت حسین…

پرویز الہٰی کے گھر چھاپے اور حامیوں کا اغوا حکومت کی ننگی فسطائیت ہے: عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغواء اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محض یاد دہانی کیلئےعرض ہے کہ ہمارے دور میں شریفوں کے خلاف ہونے والی کارروائیاں اور گرفتاریاں…

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

گجرات (پاک ترک نیوز ) پنجاب پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما ء چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے ۔ پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپا مارا گیا اور بھاری نفری نے رہائش گاہ کو حصار میں لئے رکھا جبکہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور انکے بیٹے مونس الہٰی گھر پر نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں، صرف گھریلو ملازمین گھر پر…

نواز شریف اسے آرمی چیف بنائے گا جو اس کی مدد کرے گا، عمران خان

گجرات، کمالیہ(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسے آرمی چیف بنائے گا جو اس کی مدد کرے گا۔شہباز شریف مفرور نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ لندن میں تماشہ ادارے مضبوط کرنے کے لیے نہیں ہو رہا۔ گجرات اور کمالیہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن میں جا کر مفرور بھائی سے پاکستان کے فیصلے کرے گا، شہباز مفرور نواز شریف سے…

ترکیہ کی حکومت نے عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کی،شاہ محمود

لاہور (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کی ہے جس کیلئے ان کے شکرگزار ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں ںے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترکیہ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان علاج کے لیے ترکیہ آنا چاہتے تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More