براؤزنگ ٹیگ

#hafiznaeemurrehman

جماعت اسلامی کا دھرنا 14 ویں روز میں داخل، مذاکرات کا پانچواں دور آج

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف دھرنا 14 ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ حکومت کیساتھ مذاکرات کا 5 واں دور آج شام کو ہوگا۔ دھرنے کے شرکاء نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد معمول کے مطابق شرکاء کیلئے حلوے اور نان کے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے آج مطالبات کے حق میں مری روڈ پر مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور آج شام کو ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا…

جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کےم طابق جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو سکولوں میں پڑھائیں؟ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں، لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ امیر جماعت…

جماعت اسلامی کا دھرنا، مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے باوجود شرکاء مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔ جماعت اسلامی کےامیر حافظ نعیم الرحمان بھی میں پنڈال پہنچ گئے ہیں،کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔گزشتہ روز حکومتی وفد سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہوسکا تھا۔…

حکومت فسطائیت سے باز نہ آئی تو دھرنے کا رُخ کسی اور طرف بھی ہوسکتا ہے:حافظ نعیم

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہم آئی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سول اور فوجی بیورو کریسی جاگیردار سرمایہ دار ہم پر اپنی معاشی پالیسیاں مسلط کرتے ہیں۔ اب انڈسٹری والے تاجر بھی بل نہیں دے سکتے۔ ہم بجلی کی قیمت کم کرنا چاہتے ہیں۔ راولپنڈی ، لاہوراور فیصل آباد میں تاجرکہتے ہیں ہم انڈسٹری نہیں چلا سکتے۔ ملک میں حکمران انارکی پیدا…

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے انتخاب میں حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا فیصلہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے، منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغواء کرایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی 4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More