آیاصوفیہ میں 88برس بعد نماز تراویح ادا کی جائے گی
استنبول(پاک ترک نیوز)
استنبول کی آیاصوفیہ گرینڈ مسجد میں اٹھاسی برس کے بعد پہلی بار تراویح کا اہتمام کیاجائے گا۔ ترکی کے مذہبی امور کے محکمہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دو برس تک تعطل کے بعد رمضان می مساجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکی میں ماہ رمضان2اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور یکم اپریل کی رات کو ملک بھر کی تمام مساجد میں پہلی نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
ان مساجد میں عالمی شہرت یافتہ آیا صوفیہ گرینڈ مسجد بھی ہے جسے 1934میں میوزیم میں تبدیل کیا گیا لیکن 24جولائی 2020کو اسے…