براؤزنگ ٹیگ

#hajighulamali

خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیا

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ کے 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللّٰہ بحیثیت وزراء کابینہ کا حصہ بن گئے۔ اس کے علاوہ نگراں وزراء میں ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اور سید عامر شامل ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا یوٹرن

پشاور (پاک ترک نیوز) گورنر خیبر پختونخوا کا یو ٹرن ،الیکشن کمیشن کو مشاورتی اجلاس سے متعلق مراسلہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردیاخیبر پی کے میں انتخابا کی تاریخ دینے سے گریز ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات پر الیکشن کمیشن کو مشاورتی اجلاس سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا تاہم گورنر خیبرپختونخوا غلا م علی نے مراسلے میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی ہدایت کی۔ گورنر پی کے نے الیکشن کمیشن کو ارسال رپورٹ میں…

الیکشن کمیشن میں آج پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے حوالے سے تین اہم اجلاس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے میں آج تین الگ، الگ اہم اجلاس ہوں گے۔ الیکشن کمیشن میں آج پنجاب اور خیبر پی کے میں عام انتخابات کی تیاریاں کے حوالے سے تین الگ الگ اہم اجلاس ہوں گے ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور چیف سیکرٹری پنجاب بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری دفعہ 144 سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر رپورٹ پیش کریں گے۔ گورنر خیبرپختو نخوا حاجی غلام علی…

گورنر خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تاریخ پر ملاقات بے نتیجہ ختم

پشاور (پاک ترک نیوز) گورنر خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کے نمائندوں کے درمیان انتخابات کی تاریخ کیلئے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ۔خیبرپختونخوا میں انتخابات تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں الیکشن کمیشن نمائندوں اور گورنر خیبر پختونخوا کا الیکشن سے متعلق مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کے پی میں انتخابات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔ گورنر نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سے امن وامان صورتحال پر بریفنگ…

فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا نامزد

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے گورنر کیلئے حاجی غلام علی کو نامزد کردیاگیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے ۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غلام علی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔خیبر پختونخواہ کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے ۔حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More