براؤزنگ ٹیگ

#HakanFidan

ترک ریاستوں کو عالمی طاقت کی دشمنی روکنے کیلئے اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہئے ،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی کہنا ہے کہ ترک ریاستوں کو عالمی طاقت کی دشمنی روکنے کیلئے اپنی صفوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آذربائیجان کے سوشا شہر میں آرگنائزیشن آف ترک سٹیٹس (OTS) کے سربراہی اجلاس میں کہا کہعالمی طاقت کی دشمنی کو ہمارے جغرافیہ میں پھیلنے سے روکنے کے لیے، ہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہیے اور اپنی مشترکہ خوشحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے۔اس بلاک میں آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکیہ…

غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے: اسحاق ڈار

استبول (پاک ترک نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ استنبول میں ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں کچھ ہورہا ہے وہ غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، اسرائیلی قابض افواج کےہاتھوں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 81 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، کئی فلسطینی جان لیوا زخموں کا شکار ہے یا طویل عرصے تک معذوری کا…

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ کے دورے پر دلی خوشی ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستان کے وجود…

وزیرِ اعظم سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین خصوصی اہمیت کے حامل برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونون ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں پاکستان کی…

آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ یاد رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے…

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترک وزیر ہاکان فیدان خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار

برسلز(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ ترک وزیر خارجہ نے صدر اردوان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی، دونوں وزرا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، اس موقع پر دفاعی اور تزویراتی تعاون کے ساتھ سول ایوی ایشن میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اسحاق ڈار نے ایٹمی توانائی میں…

جی۔ 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان غزہ میں جنگ بندی کے لئے متحرک

ریو ڈی جنیرو(پاک ترک نیوز) برازیل میںجی۔ 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسرائیلی ناکہ بندی اور مسلسل حملوں میں پھنسے فلسطینیوں کی حالت زار سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کی قیادت کی۔ فیدان نے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ بات چیت کی جہاں انہوں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے سفارتی کام میں انقرہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کی تازہ ترین ملاقات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہوئی، جنہوں نے حال ہی میں پورے خطے میں اپنی شٹل ڈپلومیسی کے دوران ترکیہ کا دورہ…

وزیر خارجہ جلیل عباس کو ترک ہم منصب کا فون ،پاک ایران صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے فون کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں پاک ایران صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کو بتایا کہ پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے میں کوئی دلچسپی…

بلنکن ترکیہ پہنچ گئے ترک ہم منصب سے ملاقات۔ ترکیہ کا جنگ بندی کامطالبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی انقرہ میں ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،فوری جنگ بندی کے امکان اور علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ کی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ بلنکن اسرائیل فلسطین تنازعے پر مرکوز مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد گذشتہ شب ترکیہ کے دارالحکومت پہنچے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود…

ترک وزیر خارجہ سے اطالوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے اطالوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ترک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ رابطے میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ فیدان اور تاجانی نے علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود کے اناج کا معاہدہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بحیرہ اسود میں اناج معاہدہ انقرہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ سال روس اور…

نئے ترک وزیر خارجہ فیدان کا قومی خارجہ پالیسی کے وژن کو آگے بڑھانے کا عزم

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے نئے وزیر وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو میولوت چاووش اولو سے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالتے ہی قومی خارجہ پالیسی کے وژن کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہامیں اپنی ریاست کی ہر قسم کے اثرات سے آزادی کے لیے اپنی قومی خارجہ پالیسی کے وژن کو جاری رکھوں گا اور جو ہماری قوم کی مرضی کی خودمختاری پر مبنی ہے۔ فیدان نے مزید کہا، میں وزیر خارجہ کے طور پر تعینات ہونے پر اپنے صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو قومی انٹیلی جنس ادارے میں میری ڈیوٹی کے بعد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More