براؤزنگ ٹیگ

#hamas

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کے طوفان الاقصی حملوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں 500 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔ شدید بمباری نے اب تک محصور فلسطینی انکلیو میں 120,000 سے زائد افراد کو بے گھر ہو گئے ۔اسرائیلی فوج کے 100,000 ریزرو فوجی غزہ کے قریب جمع ہوگئے ہیں، جہاں فلسطینی جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 130 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔…

مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے ،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین اور کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا ، مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ اتوار کو ڈیجیٹل میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے پاکستان میں کمیشن کی تشکیل اہم اقدام ہے کسی فرد کو زیر حراست رکھے جانے کے حوالے سے مدت کے تعین سمیت دیگر ایسے امور پر بدقسمتی سے سنجیدہ قانون سازی نہیں ہوئی یہ کام پارلیمان نے کرنا تھا ، پاکستان بیس…

فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ 1967 کی سرحدی حدود کے مطابق جغرافیائی طور پرآزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس کے قیام میں اب مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے خطے کے مسائل کی جڑ فلسطین کا تنازع ہے جس کے حل تک امن ممکن نہیں۔ ترکیہ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل…

طوفان الاقصی ؛ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 700سے تجاوز کر گئی ،413نہتے فلسطینی شہید

تل ابیب(پاک ترک نیوز) حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوںکی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی جبکہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 413نہتے فلسطینی شہید ہو گئے ۔ حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے۔ مختلف جھڑپوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی جن میں سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ حماس کے جنگجو اب بھی اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود ہیں جہاں انکی کئی مقامات پر اسرائیلی فوج سے دو بدو جھڑپیں ہورہی ہیں۔اسرائیل پر غیر متوقع حملے…

اسلامک جہاد اور اسرائیلی کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے

غزہ(پاک ترک نیوز) مصر اور امریکہ کی ثالثی میں اسلامک جہاد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ اس سے قبل اسرائیل کی غزہ پر تین روز تک وحشیانہ بمباری کے دوران اسلامک جہاد کے کمانڈر سمیت 44فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 350سے زائد شہری زخمی ہیں ۔ شہید ہونیوالوں میں 15کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔ جنگ معاہدے کے تحت اسلامک جہاد اور اسرائیلی فوج ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔ اسرائیل کی غزہ پر تین روز سے جاری بمباری میں اسلامک جہاد کے کمانڈر سمیت 44 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 15 بچے…

ترکی کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی نے ہفتے کے روز غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مہلک ہتھیاروں سے حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھی ہے اور وزارت کی جانب سے فریقین کو تحمل سے کام لینے کی تلقین کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیںحملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے ۔ ان واقعات کو روکا جائے اس سے پہلے کہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں۔ اس سے قبل…

اسرائیلی کی غزہ پر شدید بمباری ،15فلسطینی شہید 100سے زائد زخمی

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری سے 15فلسطینی شہید جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔ شہید ہونیوالوں میں ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے ۔ اسرائیل حملے کے جواب میں اسلامک جہاد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے۔ تفصیلات کےم طابق کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں نے جہادی تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجبری کو نشانہ بنایا۔ صہیونی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی شہادت میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ…

اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جارحیت جاری ،مسلم امہ کی پراسرار خاموشی

بیت المقدس (پاک ترک نیوز) ایک مرتبہ پھر مسلمانوں پر امتحان کا وقت آن پڑا ہے، ایک مرتبہ پھر صیہونی فورسز نےپہلے بیت المقدس اور پھر عزہ کی پٹی پر بسنے والے مجبور و بے یارومددگار مسلمانوں پر عرصہ حیا ت تنگ کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کردیا ہے۔ رمضان کے مبارک مہینے اور شدید گرمی کے دوران ایک بار پھر اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر آگ برسانا شروع کردی ہے۔ بظاہر جنگی طیاروںنے جنوبی غزہ میں خان یونس شہر میں ایک سائٹ کو نشانہ بنا یا ہے جس کے بارے میں انکا دعویٰ ہے کہ وہ حماس کے عسکری ونگ…

ترکی ،اسرائیل دوستی:حماس کہا ں کھڑی ہے؟

تحریر:سلما ن احمد لالی اسرائیل اور ترکی کےدرمیان سرمہری کے ایک طویل دور کے بعد برف پگھلی ہے ، ان تعلقات میں بگاڑ کے پیچھے کئی عوامل کارفرما تھے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس تعلق کو بگاڑنے اور پھر بنانے میں ایک ہی شخصیت کا ہاتھ ہے اور وہ ترک صدر رجب طیب اردوان ہیں۔ ترکی کے حماس کے ساتھ تعلقات: ترکی اور اسرائیل کےدرمیان جب تعلقات انتہائی خراب تھے تو انقرہ کی جانب سے فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا لیکن اب جبکہ ان دونوں ممالک نے ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے تو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More