براؤزنگ ٹیگ

#hammas

ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں شامل ہونے کے لیے اپنی درخواست باقاعدہ طور پر جمع کرادی۔ ترکیہ کے نائب صدر سیودیت یلماز نے بتایا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر ذمہ دار ٹھہرانا ضروری ہے۔ ترک نائب صدر سیودار یلماز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے تیار کی گئی جامع فائل قانون کی بالادستی اور اسرائیل کو مجرم ٹھہرانے کے حوالے سے اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اقدار، بین الاقوامی قانون اور اداروں پر اعتماد اس…

غزہ : اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ کے سکول پرمیزائل حملہ، 100 افراد شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی غزہ میں بربریت کاسلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم میں ایک نئے خونی باب کا اضافہ ہوگیا ، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ شہر کی الدرج کالونی میں التابعين سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ محمود بصل نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا، جس میں متعدد لاشوں میں آگ لگ گئی، موجود…

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ترکیہ سمیت متعدد مالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی

انقرہ (ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ترکیہ اور اٹلی سمیت متعدد ممالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ آسٹریلیا نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا، ملک میں انتہا پسندانہ خیالات میں اضافے کے پیش نظر حملوں کے 50 فیصد سے زیادہ امکانات…

ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا…

غزہ:اسرائیلی فوج کا پناہ گزین سکول پر حملہ، بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر پناہ گزین سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہوئے اور 60 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ کے پناہ گزین سکول پر اسرائیلی بمباری کی، سکول پر پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائے۔ صیہونی فوج کے مطابق اسکول کو فلسطینی گروپ حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر جنگجوؤں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے ۔…

اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران میں فوجی اور انٹیلیجنس افسران کی گرفتاریاں

تہران(پاک ترک نیوز) ایرانی حکام نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد متعدد فوجی اور انٹلیجنس افسروں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ایرانی انٹیلیجنس اورفوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایران کے اس گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کو بھی جہاں اسماعیل ہانیہ مقیم تھے گرفتار کیا گیا ہے ۔ حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ پر تہران میں قاتلانہ حملہ ایران کی سکیورٹی کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران کی پاسداران…

اسماعیل ہانیہ کواسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا : برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک (پاک ترک نیوز ) برطانوی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3 کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں انتہائی تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو ہے۔ دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے، دھماکا خیز مواد ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ اسماعیل ہانیہ ایران کے دوروں کے…

اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ قطر میں اداکردی گئی

دوحہ (پاک ترک نیوز) حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی ۔ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی ، جس کے بعد انہیں قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر میں موجود ہیں۔ اس سے قبل قطر کے دارالحکومت میں…

امریکی صدر بائیڈن کاسرائیلی وزیراعظم کو فون،فوجی تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی…

اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ…

حماس کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

غزہ (پاک ترک نیوز) فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔ پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر کا کہنا ہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ نے فلسطین کاز کے لیے اپنا سب سے قیمتی مال دیا، فلسطینی اپنے مقصد کیلئے ہر عزیز اور قیمتی چیز پیش کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن اسرائیل تمام سرخ لکیروں کو عبور کر گیا ہے، اسرائیل نے…

ایران؛ اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ محافظ سمیت شہید

تہران(پاک ترک نیوز) حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ حملے کے وقت ایران میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مقیم تھے۔ ایران کی پاسداران انقلاب اور حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ اسرائیل متعدد بار حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سمیت ٹاپ لیڈر شپ کو دنیا کے کسی بھی خطے میں نشانہ…

اردوان نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ دوسرے تنازعات کی طرح غزہ کے تنازعہ پر بھی مداخلت کرتے ہوئے فوجی دستوں کے ساتھ اسرائیل میں داخل ہوسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ترک حکمراں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ترک صدر اردوان نے اسرائیل کے خلاف اپنی بیان بازی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے اور اشارہ دیا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کی حمایت میں مداخلت کرسکتا ہے جیسے کہ اس نے دیگر تنازعات میں کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ…

راکٹ حملے میں11 اسرائیلی ہلاک؛ نیتن یاہو نے امریکی دورہ مختصر کردیا

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ امریکا کا دورہ مختصر کرکے جلد اپنے ملک پہنچیں گے اور حزب اللہ پر جوابی کارروائی کا نہ صرف حکم دیں گے بلکہ اس کی نگرانی بھی خود کریں گے۔ گزشتہ روز اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں کے علاقے دروز میں فٹبال کے میدان پر اُس وقت راکٹس گرے جب وہاں بڑی تعداد میں اسرائیلی بچے جمع تھے۔ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فٹبال گراؤنڈ میں کوئی میچ ہو رہا تھا یا اتنی بڑی تعداد میں والدین اور بچے کسی اور تقریب کے لیے جمع تھے۔ اسرائیل نے الزام…

فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا، عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں جاری اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس میں…

غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے : کملا ہیرس

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس سے اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں کاملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کملاہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کیلئے اقدامات کریں اس سے فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوگی۔ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی…

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، حسن علی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بغیر پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی۔ حسن علی نے کہا کہ اگر ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں تو ان کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ بہت سے بھارتی کرکٹرز نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیم تو پاکستان آنا چاہتی ہے تاہم وہ اپنے ملک اور…

چین کی میزبانی میں الفتح اور حماس کے درمیان اختلافات ختم

بیجنگ (پاک ترک نیوز ) چین کی میزبانی میں فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں الفتح اور حماس سمیت 14 فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ، تمام فریقین نے اختلافات ختم کرکے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ چین کی سرپرستی میں فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان مشترکہ بات چیت کے اعلان کے بعد بیجنگ نے رواں سال اپریل میں تصدیق کی تھی کہ فریقین نے مکالمے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں رواں ہفتے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ فلسطینی گروپوں نے چینی دار الحکومت میں اکٹھا ہو کر…

اسرائیل کی فضائی بمباری میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) وحشی اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا، غزہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت مزید 80 سے زائد شہری شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نصیرات میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ خان یونس کے مضافاتی علاقے عطار میں بھی شہریوں پر بمباری کی گئی، حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 3 درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔ صیہونی حملے کے بعد سول ڈیفنس کے…

نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پراسرائیلی بمباری، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید جبکہ 80زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور المغازی پر شدید بمباری کی جبکہ الشاطی کیمپ میں مسجد پر بھی وحشیانہ حملے کیے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن عزت الرشق نے اتوار کو کہا کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی کے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان یونس کے مغرب میں المواصی کے قتل عام کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More