براؤزنگ ٹیگ

#hammas

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ ظاہر کر دیا

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کیلئے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا۔ نیتن یاہو نے حماس کی طرف سے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو درمیان سے تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج مزید علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت جب ہمارے پاس غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں ہے تو حماس نے اس پیمانے پر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے جس…

بلنکن ترکیہ پہنچ گئے ترک ہم منصب سے ملاقات۔ ترکیہ کا جنگ بندی کامطالبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی انقرہ میں ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،فوری جنگ بندی کے امکان اور علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ کی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ بلنکن اسرائیل فلسطین تنازعے پر مرکوز مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد گذشتہ شب ترکیہ کے دارالحکومت پہنچے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود…

غزہ کو اسرائیل نے چاروں جانب سے گھیرلیا ،شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ کو اسرائیلی فورسز نے چاروں جانب سے گھر لیا ، اسرائیلی فوج کی غزہ پربمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ بمباری سے شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بیان میں کہا کہ اب بڑی کارروائی کریں گے۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افوج نے غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔ ہمارا مقصد…

حماس ہتھیار ڈالے یا مرنے کیلئے تیار رہے تیسرا کوئی آپشن نہیں بچا،اسرائیل

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنے کیلئے تیار رہے ہیں ،تیسرا کوئی آپشن نہیں بچا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈھٹائی اور جارحانہ عزائم کا اندازہ کا اُن کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے جس میں اس نے کہا کہ حماس کو صفحہ ہستی سے مٹائیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے کہا ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنا کے لیے تیار رہے، اُن کے پاس اب کوئی تیسرا آپشن نہیں بچا ہے۔ یاد…

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن 5نومبر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ 5نومبر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچیں گے ۔ امریکی وزیر خارکہ ترکیہ کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔دورے میں حوثیوں کے حالیہ راکٹ حملوں کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی موجودگی بھی زیر بحث آئے گی۔ بلنکن کی خطے میں ہونے والی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی جنگ…

اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ،اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے محصور شہر غزہ میں وحشیانہ بمباری کرنے والی صہیونی ریاست پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ۔حماس سے جنگ میں اسرائیل ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔‘ ترک صدر اردوان نے کہا کہ جو لوگ آج غزہ کے ہزاروں بچوں کی موت کو خاموشی سے دیکھ رہے ہیں ان کے ساتھ کل جو کچھ ہوگا، اس پر کہنے کو کچھ نہیں بچے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،…

غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، حماس

غزہ(پاک ترک نیوز) فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس کا کہناہے کہ ہم غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا دفاعی آپریشن جاری ہے اور ابھی تو صرف شروعات ہوئی ہیں ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم غزہ کو دشمن کا قبرستان بنا دیں گے، مسلم امہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس جنگ میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اب تک 22 سے زائد اسرائیلی فوجی…

غزہ پر بمباری میں 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوگئے، حماس

غزہ(پاک ترک نیوز) حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔ القسام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا تاہم غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہداء کی تعداد 7,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ ابو عبیدہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ القسام بریگیڈز نے 200…

حماس سے مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری ہیں ،قطر

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر کا کہناہے کہ حماس سے مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔ قطری وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ حماس کی جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی ہم میں جلد ہی پیشرفت دیکھیں گے ۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ ایندھن کی شدید قلت کے باعث غزہ کے اسپتال بدھ کی رات تک بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنین پناہ گزین کیمپ کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملے میں کم از کم تین ہلاک، 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید ہونے…

غزہ پراسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 704 فلسطینی شہید،تعداد 5800 ہوگئی

غزہ (پاک ترک ) غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 70فلسطینی شہید ہو گئے ۔اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 5800سےتجاوز کر گئ ۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ اور گردونواح میں 324 حملوں میں 704 معصوم فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار800 ہوگئی ہے ۔صیہونی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 2300 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد…

غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 400فلسطینی جاں بحق

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیلی فضائی بمباری جاری ہے اور شدید بمباری کے نتیجے میں 400فلسطینی شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کےمطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ شدت سے جاری ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری فضائی حملے کے نتیجے میں 400فلسطینی شہید ہوگئے ۔رات بھر جاری بمباری کے نتیجے میں 60فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 400…

حماس نے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی حملہ پسپا؛ ٹینک اور 2 بلڈوزر تباہ

کراچی(پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے غزہ سرحد کے پاس اسرائیلی حملے کو پسپا کردیا ،حماس نے اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک تباہ ہوگئے۔ عالمی میڈیا نے تصدیق کی کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکرونگ القسام بریگیڈز اور اسرائیلی فوج کے درمیان خان یونس کے سرحدی علاقے میں زمینی جھڑپ ہوئی جس اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔ حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی سرحد پر خان یونس کے قریب اسرائیلی زمینی حملے کو…

حماس اسرائیل کشیدگی ، چین نے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چینی وزارت دفاع نے حماس اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنے 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے۔ چینی ٹاسک فورس عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔ برطانوی میڈیا نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں چین کی جانب سے 6 بحری جنگی جہاز تعینات کرنے کو انتہائی غیر معمولی پیش رفت قرار دیتے کہا ہے کہ جہازوں میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو، فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو بھی شامل ہیں۔…

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 140بچوں سمیت 704فلسطینی شہید

غزہ سٹی (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید بمباری کے نتیجے میں 140بچوں سمیت 704فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کے ہسپتالوں میں "فوری طبی امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے ایک محفوظ راہداری" کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے رات بھر غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رہی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔یہ بمباری اسرائیل کی جانب سے غزہ پر "مکمل ناکہ بندی" کے اعلان کے بعد ہوئی، جس میں خوراک اور ایندھن کے داخلے پر پابندی بھی شامل…

حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ ،22اسرائیلی ہلاک

تل ابیب (پا ک ترک نیوز) حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے میں 22اسرائیلی ہلاک ہو گئے ۔ فلسطینی مسلح گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے داغے گئے 2,000 سے زیادہ راکٹوں کی بیراج کے بعد ملک کے جنوب میں علاقوں میں داخل ہو کر اسرائیل پر برسوں میں سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 22 اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے حماس کو متنبہ کیا کہ اس نے حملہ شروع کرنے میں ایک "سنگین غلطی" کی ہے، جو ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے (03:30 GMT) شروع ہوا اور اس میں غزہ کے متعدد…

حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ہزاروں راکٹ فائر،فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپیں

مقبوضہ بیت القدس(پاک ترک نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمران جماعت حماس نے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا ،ہزاروں راکٹ فائر اور فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے ۔ حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان گلی اور سڑکوں پر جھڑپیں جاری ہیں۔حماس کے فوجی ونگ کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا۔ غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد…

فلسطینی تنظیمیں اب ایک نئے معاہدے کے لئے الجزائر میں یکجا ہونگی

الجزائر (پاک ترک نیوز) فلسطینی تنظیموں "فتحـ" اور"حماس" میںمفاہمت کےایک درجن کے قریب معاہدوں کی ناکامی کے بعد اب مزاکرات کا نیا دور آئندہ ماہ الجزائر میں ہوگا۔ جس میں فلسطین کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت شرکت کرے گی۔ گذشتہ روز عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اب کی بارالجزائر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں فلسطینی تنظیموں "فتح" اور "حماس" کے وفود کی میزبانی کر رہا ہے۔ الجزائر میں فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور تقسیم کے خاتمے کے مذاکرات کئے جائیں گے۔ تاہم ماہرین کے مطابق ماضی کے کئی مذاکرات…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More