براؤزنگ ٹیگ

#hanging

سعودی عرب،رواں برس منشیات سمگلنگ میں ملوث 7 پاکستانیوں سمیت 106افراد کو پھانسی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں رواں برس 2024 میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں 7 پاکستانیوں سمیت 106افراد کو پھانسی دیدی گئی ۔ اے ایف پی کے ایک اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو افراد کو پھانسی دے دی۔ وزارت داخلہ نے کہا اس سال سزائے موت پر عمل درآمد کی کل تعداد کم از کم 106 ہو گئی۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت کی جانب سے اطلاع دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سعودی شہری کو ایمفیٹامائنز کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی اور…

عراق میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ عراقی قانون کے تحت دہشتگردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہوتے ہیں۔

سعودی عرب میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں ایک کمپنی کے بنگلہ دیشی گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔ قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس سزا کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔…

ایران میں نو منشیات کے سمگلروں کو سر عام پھانسی دیدی گئی

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے ملک میں منشیات کی لعنت کی روک تھام اور ایران کو منشیات کی اسمگلنگ کے روٹ کے طور پر استعمال کرنے کے منفی عمل کی بیج کنی کے لئے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے نو سزا یافتہ منشیات کے اسمگلروں کو پھانسی دی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمال مغربی صوبے اردبیل کی ایک جیل میں تین افراد کو "ہیروئن اور افیون کی خرید و فروخت" کے الزام میں پھانسی دی گئی۔جبکہ دیگر چھ افراد کو "میتھمفیٹامین، ہیروئن اور بھنگ" کی سمگلنگ کے الزام میں الگ الگ پھانسی دی گئی۔ یران…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More