دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے،نگران وزیراعظم
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سالِ نو پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
نگران وزیراعظم نے جاری پیغام میں کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک میں…