عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو رہا کرنے کا حکم
کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان خان نیازی کا مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حسان نیازی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر بارے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس کی طرف سے حسان نیازی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے مقدمے کو خارج کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔