براؤزنگ ٹیگ

Health

پنجاب میں نمونیہ سے مزید11 بچے جاں بحق

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں نمونیہ سے مزید 11بچے جان کی بازی ہارگئے۔ پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ کے مزید 415 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 11 بچے دم توڑگئے ۔ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ سے دوبچے انتقال کرگئے جبکہ 160کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 3205 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 13720 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 309تک پہنچ گئی ہے جبکہ…

دنیا بھر میں جبری نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 11کروڑ تک پہنچ گئی ۔اقوام متحدہ کی رپورٹ

جنیوا (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سال 2022میں دنیا بھر سے گیارہ کروڑ افراد زبردستی اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔جو نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کی تعداد میں دو کروڑ کےقریب اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بدھ کے روز یو این ایچ سی آر کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2022 میں تقریباً 108.4 ملین افراد ظلم و ستم، تنازعات، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں زبردستی بے گھر ہوئے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یو این سی ایچ آر) کی جانب سے جبری نقل…

عالمی ادارہ صحت نے کووڈ19کی بین الاقوامی تشویش کا باعث حیثیت میں تین ماہ کا اضافہ کر دیا

جنیوا(پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ۔19 کی جنوری2020سے نافذ العمل بین الاقوامی صحت عامہ کی باعث تشویش ہنگامی حیثیت کومزید تین ماہ کے لئے بڑھا دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز ہیلتھ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے جاری کووڈ۔19 وبائی مرض کے بارے میں کمیٹی کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وبائی مرض بین الاقوامی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا عمل جاری رکھے گا۔ چنانچہ ڈبلیو ایچ او کے…

عرب امارات میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں

ابو ظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے آج پیر کی صبح چھ بجے سے کورونا کی تمام باقی مانندہ پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو کہا تھاکہ ایپ اور ماسک سے متعلق تمام پابندیاں بھی ختم کی جارہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اور پابندیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔اب ماسک کا استعمال ہر جگہ اختیاری ہے…

مونکی پوکس کی بیماری لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتی:یورپی یونین ہیلتھ ایجنسی

برسلز(پاک ترک نیوز) یورپی یونین ہیلتھ ایجنسی نے کہا ہےکہ مونکی پوکس کی بیماری لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتی۔اسکی انسان سے انسان میں منتقلی کسی متاثرہ شخص کی جلد کے زخموں سے متعدی مواد کے قریبی رابطے سے ہوتی ہے، طویل رابطے میں سانس کی بوندوں کے ذریعے، اور فومائٹس کے ذریعے ہوتی ہے۔ یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی( نےمختلف ممالک میں مونکی پوکس بیماری کے پھیلنے کے بعد خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ یورپ میں مونکی پوکس کے زیادہ تر مریض ہم جنس…

روسی صدر پیوٹن کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی صدر پیوٹن کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں ۔ روس کے 69 سالہ صدرمختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سالانہ آئس ہاکی میچ میں عدم شرکت کے باعث ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ آئس ہاکی کے شوقین اورکھلاڑی روسی صدرپیوٹن سالانہ آئس ہاکی میچ میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدرپابندی سے آئس ہاکی میچ میں شرکت کرتے ہیں تاہم 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے میچ میں شرکت نہیں کی۔ روسی صدر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئس ہاکی میچ میں…

دنیا بھر میں 28کروڑ سے زائد افراد فاقہ کشی کے دھانے پر پہنچ گئے۔ ڈبلیو ایف پی

روم (پاک ترک نیوز) ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہےکہ دنیا میں تقریباً 280 ملین افراد متعدد وجوہات کی بناء پر فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔جبکہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارے کو نو ارب ڈالر سے زائد فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ تعداد پہلی بار کوویڈ 19 کے بحران کے دوران 135 ملین تک پہنچ گئی تھی جبکہ پانچ سال پہلے یہ تعدادصرف 80 ملین تھی۔ بیسلی کا کہنا تھا کہ قحط سالی اور خوراک کی کمی نے ایک بڑے بحران کی شکل…

اپنے ماحول اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ عالمی یوم صحت پر ڈبلیو ایچ او کا پیغام

جنیوا (پاک ترک نیوز) صحت کے تحفظ اور آب و ہوا کے بحران کو کم کرنے کے لیے ایک فوری کال عالمی یوم صحت کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کے روز جاری ہونے والی اپنی کال ٹو ایکشن میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آب و ہوا کا بحران صحت کا بحران ہے۔ اور اسکی بنیادی وجہ توانائی کے حصول اور صنعتی و زرعی پیداوار کے لئے ایسے ذرائع کا انتخاب ہے جو ہمارے سیارے کو مارنے اور…

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ورچوئل ہسپتال کیا کام کرے گا

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کے پہلے ا ور دنیا کے سب سے بڑےورچوئل ہسپتال نے کام شروع کر دیاہے۔ جو ملک بھر کے ہسپتالوں کو صحت کے 30شعبوں میں ماہرانہ مشورے اور تربیت کی سہولت فراہم کرے گا۔ پیر کے روزہسپتال کا افتتاح وزیر صحت فہد الجلاجیل نے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ کے ہمراہ کیا۔ صحہ ورچوئل ہسپتال خصوصی سہولت ہے کیونکہ یہ مملکت میں صحت کی سہولیات کی معاونت کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔ وزیر…

سانس کے ذریعے دی جانیوالی کوڈو ویکسین بہت زیاد موثر قرار

اوٹاوہ (پاک ترک نیوز) کینیڈا میں جاری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سانس کے ذریعے دی جانیوالی کووڈو ویکسین بہت زیادہ موثر ہوتی ہے ۔سانس کے ذریعے دی جانے والی کورونا وائرس اور اس کی متعدد اقسام کے خلاف طویل المیعاد تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کینیڈا کی میکماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں براہ راست نظام تنفس تک ویکسین پہنچانے کے مدافعتی میکنزمز پر روشنی ڈالی گئی۔محققین کے مطابق چونکہ سانس کے ذریعے جسم کا حصہ بنائی جانے والی ویکسینز کے لئے پھیپھڑوں اور سانس کی اوپری نالی کو ہدف بنایا جاتا…

موٹاپا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے

اونتاریو (پاک ترک نیوز) موٹاپا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے اور موٹاپے کے باعث دماغ زیادہ تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہونے لگتا ہے ۔ کینیڈا میں 50سے66سال کے 9ہزار سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کے باعث دل اور شریانوں کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی نارمل افراد کی نسبت زیادہ تھا اور یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیتیں بھی نارمل افراد کی نسبت موٹاپے کا شکار افراد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ موٹاپے کے باعث اضافی چربی نہ صرف جسم کو بلکہ ذہن کو بھی…

ترکی میں کرونا کے نئے کیسز کی تعداد 67 ہزار روزانہ سے تجاوز کر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پیر کے روز67 ہزارسے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترکی کی وزار ت صحت نے گزشتہ روز 67,023 نئے انفیکشن، 156 اموات اور 78,362 افراد کی صحت یابی درج کی۔جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 401,636 وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےترکی میں جنوری 2021 میںویکسی نیشن کی مہم شروع کرنے کے بعد سے 140.93 ملین سے زیادہ لوگوں کوکووڈ 19 ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار…

گزشتہ 10میں سے 9برسوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ،تحقیق

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) گزشتہ 10میں سے 9برسوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ایک تحقیق سے معلوم ہے کہ صرف 2020گزشتہ دہا ئی میں ایسا سال تھا جس میں عالمی وبا کورونا کے باعث درجہ حرارت نسبتاً کم رہا ہے جبکہ گزشتہ برس 1880سے لے کر آج تک چھٹا سب سے زیادہ درجہ حرارت بھی تھا۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ رواں سال 2022شدید گرم رہے گا کیونکہ اس کے آثار ابھی سے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔13جنوری کو مغربی آسٹریلیا کے ساحلی قصبے کا درجہ حرار 50.7سینٹی گریڈ رہا جو کہ آسٹریلیا کا…

اومیکرون کے عروج سے پہلے ہی یورپی ملکوں کا نظام صحت مفلوج ہوگیا

لندن (پاک ترک نیوز)کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے سے یورپی ملکوں میں صحت کے نظام ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جس میں بڑی تعداد میں اہم عملہ بیمار یا خود کو الگ تھلگ کر رہا ہے اور ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اومیکرون یورپ میں اپنے عرو ج کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ابتدائی تحقیق میں قرار دیا گیا تھا کہ کرونا وائر س کی نئی قسم اومیکرون اپنی پیش رو ڈیلٹا سے کم نقصان دہ ہے اور اس میں ویکسینیٹڈ لوگوںکو ہسپتال داخلے کا امکان بھی کم ہے۔ مگر اسپین، برطانیہ، اٹلی، جرمنی اور ہالینڈ…

فرانس میں کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آ گئی جسے ’’ آئی ایچ یو ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ B.1.640.2 نامی نئی قسم کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 46 میوٹیشنز اور 37 ڈیلیٹیشنز ہیں اور کورونا کی اس نئی تبدیل شدہ شکل سے ملک میں 12 افراد متاثر ہوئے جو ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں اور سب میں معمولی علامات ہیں۔ فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ویریئنٹ کو پہلی بار گزشتہ ماہ کے اوئل میں دریافت کیا گیا تھا تاہم اب تک 12 کیسز سامنے آنے کے بعد اسے ایک نئے ویریئنٹ کے طور پر…

بھارت ،اومی کرون کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ 

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔بھارت میں ستمبر کے بعد آج سب سے زیادہ یومیہ کورونا کیسز 33 ہزار 750 ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جن میں اکثریت کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی ہے۔ بھارت میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز نئی دہلی میں ریکارڈ ہوئے جہاں وزیراعلیٰ کیجروال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ سعودی عرب نے کورونا نے نئے کیسز کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی…

نئی اسپوتنک 5ویکسین اومیکرون کا مقابلہ کرنے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر پیوٹن کا دعویٰ

سینٹ پیٹرزبرگ (پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یقین دہانی کرائی ہےکہ روسی اسپوتنک 5 ویکسین کورونا وائرس کے نئے اومیکرون ویرئنٹ کا مقابلہ کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ روسی صدارتی ؐحل سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار سی آئی ایس ریاستوں کے رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی سربراہی اجلاس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ نئی اسپوتنک ویکسین کے حوالے سے انکی گیمالیا نیشنل ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹرالیگزینڈر گِنٹسبرگ سے بات ہوئی ہے۔ جس میں انھوں نے…

دہی کا روانہ استعمال ہائی بلڈ پریشر سے بچائو میں مددگار

ایڈیلیڈ(پاک ترک نیوز)دہی کا روزانہ استعمال ہائی بلڈپریشر سے بچائو میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ہائی بلڈپریشر کے مریض روزانہ معمولی مقدار میں بھی دہی کا استعمال شروع کردیں تو ان کا بلڈ پریشر معمول پر رہے گا۔یہ تحقیق 915 بالغ افراد پر کی گئی جس میں ان کے روزمرہ معمولات، صحت اور کھانے پینے کی عادات سے متعلق تفصیلی سوالات کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ا ور امریکی سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر دہی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو یہ بلڈ پریشر…

اومی کرون سے گھبرانا نہیں احتیاطی تدابیر ختیار کریں ،عالمی ادارہ صحت

جینوا(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون سے گھبرانا نہیں ہے اس کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ادارے کی چیف سائنٹسٹ سوامیا سوامی ناتھن کا کہنا ہے کہ ’یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کورونا ویکسین میں تبدیلیاں کرکے اسے اومیکرون کے خلاف مؤثرانداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چیف سائنٹسٹ کے مطابق، اگرچہ یہ درست ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا ویریئنٹ ہے، تاہم لوگوں کواس سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال اس بارے…

پہلے سبزی خود کھائیں ، مسکرائیں اور بچوں کا کھلائیں

لندن(پاک ترک نیوز) ماہرین نے مشاہدہ کے بعد بتایا ہے کہ جو بچےسبزیوں اور پھلوں سے دور بھاگتے ہیں ان کیلئے ایک زبردست نسخہ ہے کہ اگر والدین تھوڑی سبزی خود کھائیں اور مسکرائیں تو بچہ فوراً ان چیزوں کو قبول کرلیتا ہے ۔بسا اوقات والدین اور خاص طور پر مائیں بچوں کو ڈرا دھمکا کر یا لالچ د ے کر سبزیاں کھلائی ہیں تووہ اسے قبول کرنے سے انکار کردیتے ہیں اسی حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو پہلے خود چکھ کر اور مسکرا کر بچوں کو ترغیب دیں تو وہ جلد مان جاتے ہیں۔ اس حوالے سے برطانیہ کی ایسٹن یونیورسٹی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More