براؤزنگ ٹیگ

#heatwave

بھارت میں ہیٹ ویو سے درجنوں افراد ہلاک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارت کے شمالی علاقوں میں ہیٹ ویو کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ شمالی ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ دو روزمیں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ریاست کا ایک بڑا حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ حکام نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے 60 سال سے زیادہ عمر کے رہائشیوں کو دن کے وقت گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا۔مرنے والوں کی عمریں 60 سال سے زیادہ تھیں ۔ یہ ہلاکتیں ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ سے تقریباً 300 کلومیٹر (200 میل) جنوب مشرق میں بلیا ضلع میں ہوئیں۔بلیا کے چیف…

یورپ پانچ صدیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔ یورپی یونین کے ادارے کی رپورٹ

برسلز (پاک ترک نیوز) یورپ کو کم از کم 500 سالوں میں بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ براعظم کا دو تہائی حصہ الرٹ یا وارننگ کی حالت میں ہے۔ جس سے اندرون ملک جہاز رانی، بجلی کی پیداوار اور بعض فصلوں کی پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ یورپی کمیشن کے زیر نگرانی یورپی خشک سالی کے مشاہدہ کار ادارے (ای ڈی او) کی اگست کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کا 47فیصد انتباہی حالات میں ہے۔ جس میں مٹی کی نمی کی واضح کمی ہے۔ اور 17فیصد چوکس حالت میں ہے۔ جس میں نباتات متاثر ہوتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے…

چین میں گرمی کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،ہفتے میں 6روز فیکٹریاں بند

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین میں گرمی کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے صوبے سیچوان میں ہفتے میں 6روز فیکٹریاں بند کردی گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق چین میں شدید گرمی کی وجہ سے کچھ سیاحتی مقامات کو بھی بند کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ چینی محکمہ موسمیات نے 14 اگست کو شدید گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔ چین کے 10 سے زیادہ صوبوں میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے، اور ساٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے بعد صوبہ سیچوان میں تمام…

ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے بھی گرمی کی لپیٹ میں آ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ اب تک یورپ کو گھیرنے والی گرمی کی لہر سے محفوظ رہا ہے لیکن ملک کے جنوب مشرقی صوبے آج کل گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں بعض اوقات درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ترک محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق دیارباقر، ماردین اور شرانک میں اس ہفتے درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا۔ گذشتہ روزشرانک کے سیزر ضلع اور ماردین کے نصائبین میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اس مہینے کے آخر تک، ماردین اور شرانک کے لیے اسی سطح پر درجہ حرارت…

یورپ میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوزکر گئی

لزبن (پاک ترک نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث گزشتہ دس روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی پرتگال اور سپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ دس روز کے دوران1500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پرتگال میں گرمی سے 1000 افراد جبکہ سپین میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔ پرتگال میں آگ سے 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پرپھیلے جنگلات متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔سپین اورپرتگال میں درجہ حرارت میں اضافے سے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لندن میں درجہ حرارت میں اضافے سے رہائشی…

یورپ میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

پیرس (پاک ترک نیوز) مغربی یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ گرمی کی لہر سے ایک جانب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں تو ساتھ ہی ہلاکتوں کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ فرانس کے صوبے بریٹنی کے شہر بریسٹ میںدرجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے سال 2002 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ چینل کے ساحل پر سینٹ بریوک میں درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھُو گیا…

یورپ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ،سپین میں 84ہلاک

بارسلونا(پاک ترک نیوز ) یورپ بھی شدی گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ۔ سپین میں گزشتہ تین روز کے دوران گرمی سے 84افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ یورپی ملک سپین ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہاں ہیٹ ویو کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،شمالی افریقہ کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سمیت کئی شہروں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ ہیٹ ویو کے باعث گرمی سے بے حال شہریوں نے پارکوں اور ساحلِ سمندر کا رخ کررہے ہیں جبکہ گرم موسم کی وجہ سے شہری پانی اور ٹھنڈے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More