براؤزنگ ٹیگ

#heavyrain

جڑواں شہروں میں شدید بارش؛ نالا لئی کے پاس آبادیاں خالی کرنے کا حکم، فوج طلب

راولپنڈی، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد حکام نے اطراف کی آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق 20 فٹ پر کٹاریاں سے انخلا کا آغاز کردیا جائے گا۔ راولپنڈی میں بارش سے…

بھارت :سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ سے گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، 43 افراد ہلاک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورا گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا جس کے نتیجے میں 43افراد ہلاک جبکہ 100افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق کیرالہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث پہاڑ سے مٹی کا ایک بڑا تودا گائوں پر گر گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پورا گاؤں ملیا میٹ ہو گیا۔درجنوں گھر دبنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اب بھی ملبے میں 100 کے قریب افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ مٹی کے تودے…

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں آہستہ بارش ہوئی۔بارش کے باعث ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جلال پور بھٹیاں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آ…

یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی درہم برہم

دبئی (پاک ترک نیوز ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ،ملک میں بارشوں کا75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ یو اے ای میں حکام نے شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔دبئی کی سب سے اہم شاہراہ شیخ زاید روڈ کے متعدد حصے بند کردیے گئے، کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔آسمانی بجلی گرنے اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کے باعث اماراتی حکام نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، جس میں عوام کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی…

پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ تک طوفانی بارشوں کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہناہے کہ 11 سے 14 مارچ کے دوران صوبے بھر میں طوفانی بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے، اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی…

ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ ،یونان، اور بلغاریہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تریکہ شمال مغربی صوبے میں کیمپنگ گرائونڈ میں سیلابی پانی میں دو افراد بہہ گئے ۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ بلغاریہ اور یونان کی سرحدوں کے قریب واقع صوبہ کرکلریلی میں تعطیلات کے مقام پر سیلاب آنے کے بعد چار دیگر افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جہاں تقریباً 12 چھٹیاں…

چین میں ڈوکسوری طوفان کے نتیجے میں بارشوں سے 11افراد ہلاک

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے شمالی علاقوں میں ڈوکسوری طوفان کے نتیجے میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ سمیت چین کے شمالی حصوں میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہو گئے، بارشوں سے سڑکیں تالا ب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں گمشدہ یا پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔ نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو کارکن بھی شامل ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف…

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔22 سے 26 جولائی کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جو آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔ 22 سے26جولائی کےدوران کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہیں جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب ،خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More